ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں : پی ایم اے

13  فروری‬‮  2019

کراچی(این این آئی)سندھ میں مہلک ٹائیفائیڈ کی وبا سے 2016 سے اب تک 8 ہزار کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں کراچی پہلے، حیدرآباد دوسرے اور سانگھڑ تیسرے نمبر پر ہے۔اس حوالے سے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن(پی ایم اے)نے ٹائیفائیڈ سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر جاری کی ہیں۔شہریوں کو ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پانی کا ابال کر استعمال کریں اور بازار میں فروخت کی جانے والی

برف استعمال نہ کریں۔اس کے علاوہ پھل، سبزیاں اور برتنوں کو گرم پانی سے دھویا جائے،کھانے سے قبل صابن سے ہاتھ دھوئیں، باہر کے کھانے نہ کھائیں اور بیت الخلاء جانے کے بعد ہاتھ صابن سے دھوئیں۔اعلامیے میں شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ بیماری کی صورت میں مستند ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔واضح رہے ٹائیفائیڈ بخار کا بیکٹیریا کے ذریعے آلودہ پانی سے پھیلتا ہے، اس میں مریض کوتیز بخار، پیٹ میں درد، الٹی، سر درد ، کھانسی اور بھوک نہ لگنے کی شکایات ہوتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…