پنجاب حکومت کا انقلابی اقدام : 9 بڑی بیماریوں کے علاج کا 70 فیصد خرچہ حکومت اٹھائے گی

12  فروری‬‮  2019

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پنجاب نے شعبہ صحت میں انقلابی اقدام اٹھاتے ہوئے ہیلتھ کارڈ تقسیم کرنے کا اعلان کردیا جس کے تحت 9 بڑی بیماریوں کا علاج کراویا جاسکے گا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے اعلان کیا کہ خیبرپختونخواہ کی طرز پر اب صوبے کے 36 اضلاع میں بھی صحت کارڈ تقسیم کیے جائیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ سے

استفادہ کرنے والی 30 فیصد آبادی کے 70 فیصد میڈیکل اخراجات حکومت ادا کرے گی جبکہ مریض کو صرف 30 فیصد بل ادا کرنا ہوگا۔ صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ’پنجاب میں 40 فیصد سے زیادہ لوگ غربت کی لکیر کے نیچے زندگی بسر کررہے ہیں، حکومت پنجاب 7 لاکھ 20 ہزار مالیت کے کارڈ جاری کرے گی تاکہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے، سرکاری کے علاوہ پرائیوٹ اسپتالوں میں بھی ہیلتھ کارڈ استعمال کیا جاسکے گا‘۔ وزیراعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈ کے پہلے مرحلے کا آغاز کردیا اُن کا کہنا تھا کہ ’حکومت نے ہر ضلعے میں اسپتال مختص کردیے جہاں لوگوں کو سہولیات فراہم کی جائیں گی، صحت کارڈ کی تقسیم کا عمل پنجاب کے پس مانندہ علاقے راجن پور سے شروع ہوگا، دوسرے مرحلے میں ڈیرہ غازی خان اور مارچ کے آخر تک مظفر گڑھ میں کارڈ تقسیم کیے جائیں گے‘۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ 72 لاکھ فیلمیز استفادہ کریں گی جبکہ اس کارڈ میں فوتگی کا 10 ہزار بیریل الاؤنس بھی رکھا گیا ہے۔ ہیلتھ کارڈ نو بیماریوں اور سرجریز پر کے لیے قابلِ استعمال ہوگا جن میں ایکسڈینٹ (ٹریفک حادثات)، ہیڈ انجری، نیورو سائنسس، عارضہ قلب اور اسٹنٹ ڈالنے کی سہولت بھی میسر ہوگی۔ وزیر صحت کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کے تعاون سے یہ کارڈ دیئے جا رہے ہیں جو تین سال کے لیے قابل استعمال ہوگا جبکہ ذائد المعیاد ہونے پر اسے ری نیو کرایا جاسکے گا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے اعلان کیا کہ ’ہیلتھ کارڈ کی تقسیم کا عمل 22 فروری سے ہوگا، پنجاب کے تمام پسماندہ علاقوں اس کی تقسیم ہوگی جبکہ ماضی کی حکومت نے صرف تین اضلاع میں یہ سہولت فراہم کی تھی اور انشورنس کمپنی کو رقم بھی فراہم نہیں کی تھی جبکہ لوگوں کو اس کے استعمال کی آگاہی بھی نہیں تھی’۔

حکومتی صحت کارڈ سے عام آدمی کتنے روپے تک کا علاج کرواسکے گا؟ صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ڈھائی لاکھ جبکہ ہم نے 7 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کے کارڈ تقسیم کیے، صحت کے شعبے میں تقسیم کا مقصد کوئی سیاسی نہیں بلکہ غریب عوام کو فائدہ اور سہولیات فراہم کرنا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…