کیا آپ ڈبہ بند غذائیں شوق سے کھاتے ہیں؟ تو پھر آج اس کا خطرناک نقصان جان لیں

12  فروری‬‮  2019

فرانس(مانیٹرنگ ڈیسک) ہم میں سے بہت سے افراد بازار سے ڈبہ بند اشیا خرید کر کھانا پسند کرتے ہیں۔ گھر میں پکانے کی محنت اور وقت بچانے کے لیے بازار سے ایسی اشیا خریدی جاتی ہیں جو بالکل تیار ہوں اور انہیں فرائی کر کے کھایا جاسکتا ہے۔ کیا آپ کا شمار بھی ایسے ہی

افراد میں ہوتا ہے جو ڈبہ بند غذائیں شوق سے کھاتے ہیں؟ تو پھر آج اس کا خطرناک نقصان جان لیں۔ فرانس میں کی جانے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا کہ ڈبوں میں بند پروسیسڈ شدہ غذائیں قبل از وقت موت کا خطرہ بڑھا دیتی ہیں۔ اس تحقیق کے لیے ہزاروں فرانسیسیوں کے کھانے پینے کی عادات کا جائزہ لیا گیا۔ ماہرین نے دیکھا کہ وہ افراد جو ڈبہ بند غذائیں کھانے کے عادی تھے ان میں مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو کر قبل از وقت موت کا خطرہ زیادہ پایا گیا۔ اس سے قبل کئی تحقیقات میں بتایا جاچکا ہے کہ پروسیسڈ شدہ غذائیں مختلف بیماریوں کو جنم دے سکتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق سپر مارکیٹس میں محفوظ کی ہوئی پیکٹ والی اشیا بشمول گوشت خراب ہونے سے بچانے کے لیے نمک لگا کر محفوظ کی جاتی ہیں۔ یہ نمک اشیا کے اجزا کے ساتھ مل کر خطرناک صورت اختیار کرجاتا ہے جو کینسر اور قبل از وقت موت کا سبب بن سکتا ہے۔ تحقیق میں کہا گیا کہ فی الحال ان نتائج کو حتمی نہیں کہا جاسکتا اور اس کے لیے مزید جامع تحقیق کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…