اسٹرابیری میں سوئیاں چھپانے کے الزام میں خاتون گرفتار

12  ‬‮نومبر‬‮  2018

کینبرا (این این آئی)آسٹریلیا کی پولیس نے کہاہے کہ انہوں نے اسٹرابیری میں چھپی ہوئی سوئیوں کے واقعات کی تحقیقات کے بعد ایک 50 سالہ خاتون کو گرفتار کرلیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کوئینز لینڈ پولیس سروس نے اپنے بیان میں کہا کہ کوئنزلینڈ میں مبینہ طور پر اسٹرابیری میں سوئیاں چھپانے کے الزام میں ایک 50 سالہ خاتون کو حراست میں لے لیا گیا۔گرفتار شدہ خاتون کو برسبین مجسٹریٹ کورٹ میں

پیش کیا جائے گا۔مذکورہ گرفتاری ملک بھر میں اسٹرابیری میں چھپی ہوئی سوئیوں کے کم از کم 100 مقدمات درج ہونے کے بعد عمل میں آئی۔آسٹریلیا کی 6 ریاستوں میں کم از کم 6 مختلف برانڈز میں چھپی ہوئی سوئیاں برآمد ہوئی تھیں۔اس کے علاوہ دیگر پھلوں کیلے،سیب اور آم میں دھات کے ٹکڑے ملنے کے چند واقعات سامنے آئے تھے جس سے متعلق کہا گیا تھا کہ تحقیقات کا رخ موڑنے کے لیے یا مذاق میں ایسا کیا گیا ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…