سر کی خشکی ختم کرنے کے آسان گھریلو ٹوٹکے

10  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)  موسمِ سرما کی آمد کے ساتھ ہی ہرکسی کو سر میں بہت زیادہ خشکی کی شکایت ہوجاتی ہے جس کے لیے کچھ لوگ تو مہنگے شیمپو بھی استعمال کرتے ہیں مگر انہیں کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوتا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں موسمِ سرما کی آمد آمد ہے۔

لوگ سردی سے بچنے کے لیے جہاں گرم کپڑے نکال رہے ہیں وہیں جلد کا خیال رکھنے کے لیے بھی انتظامات کررہے ہیں۔ سردیوں میں جلد اور خصوصاً سر میں خشکی بہت زیادہ حد تک بڑھ جاتی ہے، لمبے بال رکھنے والے شوقین افراد موسم سرما میں خشکی سے بچاؤ کے لیے مہنگی احتیاطی تدابیر بھی استعمال کرتے ہیں۔ سر میں خشکی اور اس کا علاج کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسے گھریلو ٹوٹکے موجود ہیں جن پر عمل کر کے اپنے سر کی خشکی سے چھٹکارا اور بالوں کی خوبصورتی کو سردیوں میں بھی برقرار رکھا جاسکتا ہے۔ ناریل کا تیل اور لیموں ناریل (کھوپرے) کا تیل بالوں کے لیے ویسے بھی بہت مفید ہے تاہم اگر آپ کو سر میں ہونے والی خشکی سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے تو ایک ٹیبل اسپون تیل لے کر اسے گرم کریں اور پھر ٹھنڈا ہونے کے بعد اس میں لیموں کا رس شامل کر کے بالوں کا مساج کریں۔ ایسا کرنے سے بالوں کی چمک برقرار اور خشکی سے چھٹکارا مل جاتا ہے۔ نیم کے پتے نیم کے پتوں میں موجود اینٹی بیکٹیریا خشکی سے لڑنے میں سب سے زیادہ معاون ثابت ہوتا ہے، نیم کے چند پتے لے کر اس کا پیسٹ بنائیں اور بالوں کو کسی بھی شیمپو سے دھو کر اسے سر پر پانچ منٹ کے لیے لگائیں۔ بعد ازاں سر کو پانی سے سر دھولیں، ایسا کرنے سے نہ صرف آپ کے سر کی خشکی ختم ہوگی بلکہ بال مزید گھنے، سیاہ اور تیزی سے لمبے ہوں گے۔ کھانے کا سوڈا کھانا پکانے کے لیے استعمال ہونے والا سوڈا سر اور جلد کی خشکی کے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اگر آپ بالوں کی خشکی کو ختم کرنا چاہتے ہیں تو ایک برتن میں پانی لے کر اس میں سوڈا محلول کرلیں پھراس پانی کو اپنے بالوں پر وقفے وقفے سے ڈالیں۔ جلد کو خشکی سے بچانے والی غذائیں جلد یا سر کی بیماریوں میں مبتلا افراد ٹوٹکے استعمال کرنے سے قبل اپنے طبیب سے ضرور مشورہ کریں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…