صبح اٹھتے ہی سستی بھگانے کا آسان طریقہ

10  ‬‮نومبر‬‮  2018

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) صبح اٹھتے ہی اکثر افراد کا دل نہیں کرتا کہ وہ بستر سے اٹھیں یا آسان الفاظ میں کہیں تو ان پر ایسی سستی طاری ہوتی ہے جو کافی دیر تک دور نہیں ہوتی۔ مگر اٹھنے کے ساتھ ہی بستر سے باہر قدم نکالنے سے بھی پہلے یہ کام کرنا سستی کو فوری طور پر دور کردے گا اور دن بھی اچھا گزرے گا۔ یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک سائنسی تحقیق میں سامنے آیا۔

دوپہر کو غنودگی یا سستی کیوں محسوس ہوتی ہے؟ ہارورڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں ایک ایسا طریقہ کار بتایا گیا ہے جو صبح اٹھتے ہی سستی کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔ تحقیق میں کہا گیا کہ اٹھتے ساتھ ہی آپ اپنے جسم کو جتنا اسکریچ یا کھینچ سکتے ہیں یا یوں کہہ لیں بھرپور قسم کی انگڑائی لیں جس میں ہاتھوں اور پیروں کو جتنا پھیلا سکتے ہیں، پھیلائیں۔ اور یہ کام بستر میں رہتے ہوئے ہی کرنا ہے اور محققین کے مطابق یہ صبح کے بہترین آغاز کا انتہائی آسان طریقہ ہے۔ اس طریقہ کار کے پیچھے جو خیال ہے یا تھیوری ہے اسے پاور پوزنگ قرار دیا گیا ہے اور اسے پراعتماد شخص کا پوز بھی کہا جاسکتا ہے۔ ہروقت تھکاوٹ کا سبب بننے والی عادتیں تحقیق میں بتایا گیا کہ جب آپ اپنے جسم کو جتنا پھیلا سکتے ہیں، پھیلا لیتے ہیں تو دماغ آپ کو بتاتا ہے کہ آپ واقعی پراعتماد ہیں اور ہر کام کو کرسکتے ہیں۔ محققین کے بقول اس سے ذہن اور جسم کو یقین دلایا جاسکتا ہے کہ آپ پہلے سے زیادہ پراعتماد ہوچکے ہیں اور خود کو زیادہ طاقتور محسوس کرنے لگتے ہیں۔ تو صبح کی سستی اٹھانے کا یہ آسان طریقہ آزمانا پسند کریں گے؟ کمنٹس میں بتانا مت بھولیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…