بیماریوں سے لڑنے کی طاقت بڑھانے کے لئے یہ آسان نسخہ آزمائیں

18  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کسی بھی بیماری سے بچنے کے لیے انسانی جسم میں ایک خودکار نظام کام کرتا ہے جو بیماری کا سبب بننے والے جراثیموں کے حملے کو ابتدائی مرحلے پر ہی روک دیتا ہے انسانی جسم میں مزاحمت کا یہ نظام قوت مدافعت کہلاتا ہے۔ چناچہ جب قوت مدافعت کمزور ہونے لگتی ہے تو جسم میں بیماریوں سے لڑنے کی طاقت کم ہونے لگتی ہے اور بیماریوں سے

صحت یاب ہونے میں بھی خاصہ وقت لگتا ہے۔ لیکن مشہور ماہرِ غذائیت نے قوت مدافعت میں اضافہ کرنے کے لیے ایک ایسا پاؤڈر بنانے کا طریقہ بتایا ہے جسے آپ با آسانی گھر میں موجود اجزا سے تیار کرکے محفوظ کرسکتے ہیں۔ اجزاء سونف 7 کھانے کے چمچ پسی ہوئی دیسی ہلدی 7 کھانے کے چمچ ثابت دھنیا 4 کھانے کے چمچ سفید زیرہ 4 کھانے کے چمچ الائچی پاؤڈر 3 کھانے کے چمچ پسی ہوئی سونٹھ 2 کھانے کے چمچ ثابت کالی مرچ 2 کھانے کے چمچ پسی ہوئی دار چینی ½ کھانے کا چمچ بنانے کا طریقہ پسی ہوئی سونٹھ اور ہلدی کے علاوہ دیگر تمام اجزا کو ہلکی آنچ پر ہلکا سا بھون لیں اور ٹھنڈا ہونے پر پیس لیں، اس کے بعد اس میں ہلدی اور سونٹھ پسی ہوئی شامل کریں اور اچھی طرح مکس کرنے کے بعد شیشے کے صاف مرتبان میں ڈال کر محفوظ کرلیں۔ استعمال کا طریقہ اس پاؤڈر کو آپ 3 طریقوں سے استعمال کرسکتے ہیں: 1) روزانہ آدھا چائے کا چمچ تیار شدہ پاؤڈر نیم گرم پانی کے ساتھ پھانک لیں۔ 2) آپ اس پاؤڈر کی آدھے چائے کے چمچ جتنی مقدار میں ایک کھانے کا چمچ نیم گرم گھی شامل کرکے روزانہ صبح کھا سکتے ہیں۔ 3) اس کے علاوہ آپ اسے سبزی اور دیگر کھانوں میں گرم مصالحے کی جگہ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ یاد رکھیں: قوت مدافعت میں اضافہ کرنے کے لیے مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے: سگریٹ نوشی اور نشہ آور اشیا کے استعمال سے پرہیز کریں۔ روزانہ ورزش کریں۔ وز ن نہ بڑھنے دیں۔ صفائی کا خاص خیال رکھیں اور ہر کام کے بعد ہاتھ ضرور دھوئیں۔ کھانوں کو اچھی طرح پکائیں جس سے اجزا میں موجود جراثیم ختم ہوجائیں۔ روزانہ 6 سے 8 گھنٹے کی نیند پوری کریں۔ اس کے علاوہ اگر ضرورت ہو تو غذائی سپلمنٹس کا استعمال کریں۔ اس بات کا دھیان رکھیں: اگر آپ زیر علاج ہیں تو اس پاؤڈر کے استعمال سے قبل ڈاکٹر سے لازمی مشورہ کریں۔ اگر آپ کو گیس کی شکایت ہے تو آدھے چائے کے چمچ سے کم مقدار میں استعمال کریں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…