جناح اسپتال کراچی کے لیے چھ جدید ایمبولنس گاڑیاں

18  اکتوبر‬‮  2018

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) جناح پوسٹ گرایجویٹ میڈیکل کالج یونی ورسٹی میں مریضوں کو بہتر سہولت فراہم کرنے کے لیے چھ جدید ایمبولینس گاڑیاں سسٹم میں شامل کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق جناح پوسٹ گرایجویٹ میڈیکل کالج یونی ورسٹی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی

نے نئی ایمبولینس سروس کا افتتاح کیا، ان کا کہنا تھا کہ مریضوں کو بہتر سہولت فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر سیمی جمالی کا مزید کہنا تھا کہ جناح اسپتال کی پہلے سے موجود ایمبولینس گاڑیاں اور یہ نئی ایمبولنسیں صرف اسپتال میں زیرعلاج مریضوں کے استعمال میں رہیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ نئی ایمبولینسیں اسپیشل وارڈ اور گائنی وارڈ کے مریضوں کے لیے مختص کی جارہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپتال انتظامیہ مریضوں کو بہترین علاج کے ساتھ انتہائی عمدہ اور معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں رہتی ہے اور یہ ایمبولینس سروس بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ جناح اسپتال کو جدید سہولیات سے لیس یہ ایمبولنس گاڑیاں سندھ حکومت کی جانب سے عطیہ کی گئیں ہیں اور ان میں سے ہر ایک کی مالیت جدید آلات کی تنصیب کے سبب لاکھوں روپے ہے۔ یاد رہے کہ رواں سال فروری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے جناح اسپتال کراچی کا اچانک دورہ کیا تھا اور اسپتال انتظامیہ کی بہتر کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے ڈاکٹر سیمی جمالی کو ایک لاکھ روپے کا انعامی چیک بطور عطیہ دیا تھا۔ اس سے قبل کئی اسپتالوں کے اچانک دورے پر چیف جسٹس معیار کے مطابق انتظامات نہ ہونے اسپتال انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنا چکے تھے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…