’’سبحان اللہ‘‘ٹماٹر کے ذریعے کس جان لیوا بیماری کا علاج ممکن ہو گیا؟

20  ستمبر‬‮  2018

اوہایو(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹماٹروں کو سرخ جواہر بھی کہا جاتا ہے جو ہماری روزمرہ زندگی کا حصہ ہیں۔ ریسرچ جرنل سائنٹفک رپورٹ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹماٹر کا باقاعدہ استعمال جلد کے کینسر کو روکنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ رپورٹ میں چوہوں پر کئے گئے تجربات کی تفصیل پیش کی گئی ہے۔تجرباتی طور پر چوہوں کو پہلے 35 ہفتوں تک ٹماٹر کے اجزا کھلائے گئے اور اس کے بعد انہیں الٹراوائلٹ (بالائے بنفشی) روشنی کا سامنا کرایا گیا تو جن چوہوں نے ٹماٹر نہیں کھایا تھا ان کے مقابلے میں جن چوہوں نے ٹماٹر ملے اجزا کھائے تھے

ان میں جلد کے کینسر کا خطرہ 50 فیصد کم نوٹ کیا گیا۔امریکا کی اوہایو اسٹیٹ یونیورسٹی میں جیسیکا کوپراسٹون اور ان کے ساتھیوں نے یہ تحقیق کی ہے۔ جیسیکا کا کہنا ہے کہ شاید اس کی وجہ ٹماٹر میں پائے جانے والے اجزا کیراٹونوئیڈز ہیں جو جلد کو الٹراوائلٹ شعاعوں کے ہولناک نقصان سے بچاتے ہیں۔ ٹماٹر میں موجود کیراٹونوئیڈز جلد کے اندر جمع ہوتے رہتے ہیں۔اس کے علاوہ ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹماٹروں میں لائسوپین اور اینتھو سائننس کی بھرپور مقدار موجود ہوتی ہے جو نظر کی کمزوری، امراضِ قلب، کینسر اور دماغی امراض کے خطرات کو بھی کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…