اپنے دل کی عمر جانے کیلئے آن لائن ٹیسٹ کریں،پبلک ہیلتھ انگلینڈ

5  ستمبر‬‮  2018

لندن(این این آئی)پبلک ہیلتھ انگلینڈ نے 30 برس کی عمر سے زیادہ کے افراد سے کہا ہے کہ وہ اپنے دل کی عمر جانے کیلیے آن لائن ٹیسٹ کریں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پبلک ہیلتھ انگلینڈ نے بتایاکہ دل کی عمر کا پتہ لگانے کے بعد لوگوں کو معلوم ہو سکے گا کہ کیا انھیں سٹروک یا دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ تو نہیں ہے۔پبلک ہیلتھ انگلینڈ کے اندازے کے مطابق کہ 75 برس

سے کم عمر کے 80 فیصد لوگ احتیاطی تدابیر استعمال کر کے دل کے امراض سے بچ سکتے ہیں۔اس اندازے کے مطابق غیر صحتمدانہ طرز زندگی ہر پانچ میں سے چار افراد کو دل کے امراض میں مبتلا کر سکتا ہے۔دل کے امراض سے بچنے کے لیے لوگوں کو صحت مند خوراک کھانے، تواتر کے ساتھ ورزش کرنے کے علاوہ سگریٹ نوشی سے پرہیز کرنا چاہیے۔ڈیوڈ گرین جنہوں نے دل کی عمر معلوم کرنے کا ٹیسٹ کیا ہے، کہتے ہیں کہ یہ ٹیسٹ نہ تو مرض کی تشخیص ہے اور نہ ہی یہ بتائے گا کہ آپ دل کا دورہ پڑنے والا ہے، بلکہ وہ آپ کو جنجھوڑ دے گا۔ڈیوڈ بتاتے ہیں کہ وہ ان کی زندگی کا بدترین لمحہ وہ تھا جب انھیں پتہ لگا کہ ان کے دل کی عمر ان کی اصل عمر سے دس برس زیادہ ہے۔ڈیوڈ گرین نے بتایاکہ جب مجھے یہ پتہ لگا کہ میری دل کی عمر میری اصل عمر سے زیادہ ہے، تو یہ میرے لیے ہضم کرنا مشکل ہو رہا تھا لیکن میں نے اس کو مثبت بیان سمجھ کر تمام سب کچھ بدل دیا۔ڈیوڈ گرین جو پیشے سے اداکار ہیں، اس سے پہلے دل کی عمر کے بارے میں کچھ نہیں جانتے تھے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…