مسلز بنانے میں مددگار غذائیں

1  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ہر شخص کو اپنے مسلز کو مضبوط اور خوبصورت بنانے کا شوق ہوتا ہے جس کے لیے جسمانی سرگرمیاں ضروری ہوتی ہیں مگر خوراک کی اہمیت سے بھی انکار ممکن نہیں۔ درحقیقت درست غذا حیرت انگیز انداز سے جسم کو بنانے کے ساتھ ساتھ ہارمون کے توازن کو بھی درست رکھتی ہے۔ یہاں ایسی غذاﺅں کا ذکر ہے جو مسلز بنانے میں فائدہ مند ہوتے ہیں۔

مسلز کو سپر فاسٹ بنانے میں مددگار 3 ورزشیں سویابین سویابین پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے اور ایک کپ کے اندر 37 گرام پروٹین ہوتا ہے۔ یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ پروٹین مسلز بنانے کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے، خواتین کو دن بھر میں 46 جبکہ مردوں کو 5 گرام کی ضرورت ہوتی ہے۔ تاہم اگر آپ مسلز بنانا چاہتے ہیں اور ورک آﺅٹ کرتے ہیں تو جسم کو زیادہ پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ مسلز کی مرمت کرسکے اور نئے مسلز ٹشو بناسکے۔ تو سویا بین میں پروٹین تو ہوتا ہی ہے اس کے ساتھ میگنیشم بھی ہوتا ہے جو کہ وزن اٹھانے والی ورزشوں سے مسلز بنانے مٰں مدد دیتا ہے۔ امرود اس مزیدار پھل کے ایک کپ میں 4.2 گرام پروٹین موجود ہوتا ہے اور اس کے علاوہ وٹامن سی بھی موجود ہوتاہ ے جو کہ جلد کی صحت کو بہتر کرتا ہے، وٹامن سی سے بھرپور غذائیں دوران خون بھی بہتر کرتے ہیں جو کہ مسلز بنانے کے لیے ضروری ہوتا ہے۔ مچھلی مچھلی بھی پروٹین کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے جبکہ اس میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈز بھی ورزش کرنے والے افراد میں جسمانی چربی کم کرکے مسلز بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ بغیر چربی کا قیمہ قیمے کی کچھ مقدار سے کافی مقدار میں پروٹین کو جسم کا حصہ بنایا جاسکتا ہے جبکہ اس میں آئرن کی مقدار بھی کافی زیادہ ہوتی ہے جو کہ جم میں کارکردگی کو بہتر بناتا ہے۔ گوشت ماہرینِ طب اگرچہ اس بات پر تو اب تک متفق نہیں ہوسکے کہ گوشت نقصان دہ ہے۔

یا فائدہ مند، مگر ایک بات واضح ہے، گوشت کا استعمال ایک ہارمون ٹیسٹوسٹیرون کی سطح بڑھاتی ہے خاص طور پر اگر کم چربی والا گوشت کھانا اکثر استعمال کریں (روزانہ نہیں)۔ انڈے انڈے وٹامن ڈی سے بھرپور ہوتے ہیں جو خون میں ٹیسٹوسٹیرون کی سطح معمول پر رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، ایک انڈہ روزانہ آپ کی غذا کا حصہ ہونا چاہیے، تاہم اس سے زیادہ کھانے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کرلینا ضروری ہے۔

تربوز تربوز دوران خون کو بہتر بناتا ہے جس کے دل پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور کولیسٹرول کی سطح کنٹرول میں رکھنے میں مدد ملتی ہے، بس مسئلہ یہ ہے کہ یہ پھل سال میں ایک مخصوص عرصے میں ہی کھانے کو ملتا ہے۔ جلد مضبوط مسلز بنانے کا راز سامنے آگیا گوبھی گوبھی جسم میں ایسٹروجن (فیمیل ہارمون) کی سطح کم کرتا ہے جبکہ ٹیسٹوسٹیرون کی سطح بڑھاتا ہے، اسے کسی بھی شکل میں کھائیں فائدہ ہوتا ہے۔

شہد شہد جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط کرنے کے لیے بہترین ہے، روزانہ ایک چمچ شہد کا استعمال فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ لہسن لہسن میں ایک ایسا کیمیکل ہوتا ہے جو تناﺅ میں کمی لاتا ہے جس سے بلاواسطہ طور پر مسلز بنانے میں مدد ملتی ہے۔ انگور انگور میں موجود اجزاء عمر بڑھنے کے اثرات کو سست کرتے ہیں جبکہ اس سے ٹیسٹوسٹیرون کی سطح بڑھانے میں بھی مدد ملتی ہے اس کے لیے روزانہ کچھ مقدار میں اس مزیدار پھل کا استعمال

فائدہ مند ہوتا ہے۔ بیج ہر قسم کے بیج وٹامن ڈی اور پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں، جنھیں سوپ، سلاد، تلنے یا پھر کسی بھی شکل میں کھایا جاسکتا ہے، یہ نہ صرف ٹیسٹوسٹیرون کی سطح برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں بلکہ دل کو بھی صحت مند رکھتے ہیں۔ دودھ دودھ وٹامنز سے بھرپور مشروب ہے جو مسلز کو بنانے میں مدد دیتا ہے، اس میں کیلشیئم ہوتا ہے جو ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے جبکہ وٹامن ڈی ٹیسٹوسٹیرون کی سطح بڑھاتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…