خواتین کو آدھے سر کے درد کی وجہ آخر کار سائنسدانوں نے ڈھونڈ ہی لی

15  اگست‬‮  2018

اسپین(مانیٹرنگ ڈیسک) مردوں کے مقابلے میں زیادہ خواتین کو آدھے سر کے درد یا مائیگرین کا سامنا ہوتا ہے اور اب سائنسدانوں نے اس کی وجہ ڈھونڈ لی ہے۔ دہائیوں سے سائنسدان پریشان تھے کہ آخر مردوں کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ خواتین کیوں اس تکلیف دہ درد کا شکار ہوتی ہیں۔ اب اسپین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں اس کا جواب سامنے آیا ہے اور توقع ہے کہ اس سے مریضوں کے علاج میں مدد مل سکے گی۔

سر درد سے نجات پانے کے آسان طریقے دہائیوں تک اس حوالے سے سامنے آنے والے طبی مقالوں کا تجزیہ کرنے کے بعد محققین نے یہ نیجہ نکالا کہ درحقیقت مختلف ہارمونز خواتین میں اس عارضے کا باعث بنتے ہیں۔ Miguel Hernández یونیورسٹی کی تحقیق میں ایسٹروجن سمیت مختلف ہارمونز اور آدھے سر کے درد کے درمیان تعلق کو دریافت کیا گیا۔ ان شواہد کو لیبارٹری میں آزمایا گیا اور معلوم ہوا کہ یہ ہارمونز ایسے خلیات کو متاثر کرتے ہیں جو سر اور پٹھوں کے ارگرد ہوتے ہیں، جس کے نتیجے میں مائیگرین کا درد ابھرتا ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ خواتین میں ایسٹروجن کی زیادہ مقدار انہیں اس درد کا زیادہ شکار بناتی ہے۔ آدھے سر کا درد ذہنی امراض کا خطرہ بڑھائے دیگر ہارمون جیسے پرولیکٹن آدھے سر کے درد کو زیادہ بدتر بناتے ہیں جبکہ مردوں میں ایک ہارمون ٹسٹوسیٹرون اس درد سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ مائیگرین کے حوالے سے مخصوص ہارمونز کے کردار کی تصدیق کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ تاہم کسی حد تک واضح ہوچکا ہے کہ ایسٹروجن ہی اس تکلیف دہ درد کا شکار بنانے کا باعث بنتا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…