ہر تین منٹ میں ایک کم عمر لڑکی ایچ آئی وی کا شکار

31  جولائی  2018

ہالینڈ (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ (یو این) کے بچوں سے متعلق کام کرنے والے ذیلی ادارے ‘یونائٹڈ نیشنس چلڈرنس فنڈ’ (یونیسیف’ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں ایچ آئی وی کے مرض میں اضافہ ہوگیا اور گزشتہ برس ہر تین میں کے دوران ایک عمر لڑکی اس کا شکار ہوئی۔ یونیسیف نے رپورٹ میں دنیا بھر میں ایچ آئی وی کے مرض کے پھیلنے کی وجوہات سمیت اس کا شکار ہونے والے افراد کی عمریں اور حالات بھی بتائیں ہیں۔

یہ رپورٹ گزشتہ ہفتے ترتیب دی گئی تھی، اسے رواں ماہ 25 جولائی کو ہالینڈ کے شہر ایمسٹریڈم میں ‘انٹرنیشل ایڈز سوسائٹی‘ کے تعاون سے ہونی والی کانفرنس میں پیش کیا گیا۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں گزشتہ 10 سال کے دوران ایچ آئی وی اور ایڈز جیسے مرض میں مبتلا عمر رسیدہ اور بڑی عمر کے افراد کی ہلاکتوں میں حیران کن طور پر کمی دیکھنی میں آئی۔ رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ جہاں دنیا بھر میں عمر رسیدہ افراد کی ہلاکتوں میں کمی ہوئی، وہیں کم عمر اور نوجوان افراد کے مرنے میں کوئی کمی نہیں ہوئی، جب کہ حیران کن طور پر ٹین ایجر لڑکیاں ایچ آئی وی کا زیادہ شکار ہوئیں۔ پاکستان میں ایڈز کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں گزشتہ سال ہر گھنٹے 15 سے 19 سال کے 30 افراد ایچ آئی وی میں مبتلا ہوئے، جن میں سے زیادہ تر لڑکیاں شامل تھیں۔ رپورٹ کے مطابق 2017 میں ایچ آئی وی کا شکار ہونے والے ہر 3 کم عمر اور نوجوان افراد میں سے 2 لڑکیاں تھیں اور مجموعی طور پر ہر 3 منٹ میں ایک لڑکی اس مرض کا شکار ہوئی۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس 10 لاکھ سے زائد بچے اور بالغ افراد ایڈز کی وجہ سے ہلاک ہوئے، جب کہ اس سے تین گنا زیادہ افراد اس مرض میں مبتلا ہوئے اور مجموعی طور پر تقریبا ہر گھنٹے 50 افراد اس کا شکار ہوئے۔ ایچ آئی وی ایڈز کا علاج دریافت؟ رپورٹ میں بتایا گیا ہے۔

اس وقت بھی دنیا بھر میں 19 سال تک کی عمر کے 30 لاکھ افراد ایچ آئی وی کے وائرس میں مبتلا ہیں اور 2017 میں 12 لاکھ کم عمر افراد اس کا شکار ہوئے۔ رپورٹ میں کم عمر لڑکیوں میں ایچ آئی وی وائرس پھیلنے کے اسباب کا بھی ذکر کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ غیر محفوظ جنسی عمل، خود سے بڑی عمر کے افراد کے ساتھ جنسی تعلقات اور جنسی ذیادتیوں سمیت اسی طرح کی دیگر وجوہات کم عمر لڑکیوں کو ایچ آئی وی میں مبتلا کر رہی ہیں۔

یونیسیف کے مطابق دنیا کے زیادہ تر ممالک میں کم عمر لڑکیوں کو جنسی تعلقات کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں، جس وجہ سے وہ اس مرض کا آسانی سے شکار بن رہی ہیں۔ ایچ آئی وی اور ایڈز کیا ہے؟ ایچ آئی وی دراصل ایک وائرس ہے، جو بڑھ کر ایڈز کا مرض بن جاتا ہے، ایچ آئی وی وائرس کو جسمانی مدافعتی نظام ناکارہ بنانے والا وائرس بھی کہا جاتا ہے۔ عام طور پر یہ جنسی بے راہ روی، ایڈز

کے وائرس سے متاثرہ سرنج اور سوئیاں دوبارل استعمال کرنے، وائرس سے متاثرہ اوزار جلد میں چبھنے، جیسے ناک، کام چھیدنے والے اوزار، دانتوں کے علاج میں استعمال ہونے والا آلات، حجام کے آلات اور سرجری کے لیے دوران استعمال ہونے والے آلات سے کسی فرد میں منتقل ہوسکتا ہے۔ ایچ آئی ای اور ایڈز کی کیا علامات ہیں اور اس سے کیسے بچا جاسکتا ہے، اس لیے ہماری یہ رپورٹ پڑھیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…