دن میں کتنے کپ کافی پینی چاہیے؟

28  جولائی  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تمام مشروبات جن میں کیفین کی بہت زیادہ تعداد موجود ہے، ان میں سب سے زیادہ کافی پی جاتی ہے، اور اگر ایک مرتبہ بہت زیادہ کافی پینے کی عادت لگ جائے تو اسے چھوڑنا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔ کافی ان افراد کے لیے کسی جادوئی مشروب سے کم نہیں جو صبح اٹھتے ہی ایکٹو ہونا چاہتے ہیں، کیفین کی وجہ سے کافی کا ایک کپ آپ کو گھنٹوں جگائے رکھ سکتا ہے۔

لیکن دن بھر میں کافی کے کتنے کپ پینا آپ کی صحت کے لیے صحیح ہے، کیوں کہ اس میں کیفین کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے، تو آپ کو ایک دن میں کتنی کافی کا استعمال کرنا چاہیے؟ کیوں کہ بہت زیادہ کیفین انسانی صحت کے لیے مضر ہے۔ چائے اور کافی کس حد تک فائدہ مند؟ لوگ کافی کے عادی اس میں موجود کیفین کی وجہ سے ہوتے ہیں، وہ افراد جو روزانہ کافی نہیں پیتے، ان کا جسم کیفین کو اس طرح پرداشت نہیں کرپائے گا، جس طرح روزانہ کافی پینے والے افراد کیفین کا استعمال کرتے ہیں۔ ہر انسان ایک دوسرے سے الگ ہے، اس لیے ہر کسی کی صحت پر کافی یا کیفین کا اثر بھی الگ انداز میں ہوتا ہے۔ ان سب کا تعلق عمر، صحت کی صورتحال اور جینیات پر بھی منحصر ہے۔ لیکن ایک دن میں کتنی کافی پینے چاہیے؟ ڈاکٹرز کا ماننا ہے کہ جن افراد پر کیفین کا کوئی منفی اثر نہیں ہوتا، وہ دن میں 3 کپ کافی پی سکتے ہیں لیکن بہتر ہے کہ دن میں دو کپ سے زیادہ کافی نہ ہی جائے۔ خیال رہے کہ کافی کے ایک کپ میں 95 سے 100 ملی گرامز کیفین موجود ہوتا ہے۔ زیادہ کافی پینے سے تیزابیت کے ساتھ جسم میں پانی کی کمی کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق بچوں کو کم سے کم کافی کا استعمال کرنا چاہیے۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…