بالوں کو گرنے سے روکنے کا آسان گھریلو ٹوٹکا

18  جولائی  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بالوں کا گرنا کس شخص کو پسند ہوسکتا ہے خاص طور پر مردوں کو، جن میں گنج پن کا خطرہ خواتین کے مقابلے میں کچھ زیادہ ہوتا ہے۔ اگر آپ کو بالوں کے گرنے کا سامنا ہے تو بہتر تو یہ ہے کہ کسی ڈاکٹر سے رجوع کرکے اس کی جڑ تلاش کریں۔ تاہم بالوں کی صحت مند نشوونما کے لیے یہ گھریلو ٹوٹکا بھی آپ کو مدد فراہم کرسکتا ہے۔ بالوں کو گرنے سے روکنے

والے 7 گھریلو طریقے اس کے لیے آپ کو میتھی دانے کی ضرورت ہوگی اور یہ تو لگ بھگ ہر گھر میں ہوتا ہی ہے۔ فولک ایسڈ، وٹامن اے، وٹامن کے اور وٹامن سی کے ساتھ ساتھ پوٹاشیم، کیلشیئم اور آئرن سے بھرپور یہ دانے بالوں کے گرنے کی روک تھام کرکے ان کی نشوونما اور خشکی سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ بلکہ ان کے ذریعے بالوں کے متعدد مسائل جیسے بالوں کا خشک ہونا، گنج پن اور گھنا پن وغیرہ پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ اس کا استعمال کا طریقہ درج ذیل ہے۔ میتھی دانہ اور ناریل کا تیل آپس میں مل کر بالوں کے گرنے کے مسئلے اور بالوں کی نمی بحال کرنے میں موثر طریقے سے کام کرتے ہیں۔ 7 گھریلو ٹوٹکے جو بالوں کو جگمگائیںدو کھانے کے چمچ میتھی دانے کو پیس کر سفوف بنالیں اور پھر ایک باﺅل میں ڈال کر ایک کھانے کا چمچ ناریل کا تیل ڈال دیں۔ ان دونوں کو اچھی طرح مکس کریں اور بننے والے پیسٹ کو بالوں پر خصوصاً جڑوں میں لگائیں۔ اسے دس منٹ تک خشک ہونے دیں اور پھر شیمپو سے بالوں کو دھو لیں۔ آپ اس عمل کو کچھ عرصہ دہرائیں، بالوں کی نشوونما اور گھنا پن بہت جلد آپ کو بہتر محسوس ہونے لگیں گے۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…