فالج سے بچانے میں مددگار ان مزیدار اشیاءکا استعمال عادت بنالیں

13  جولائی  2018

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) دہی، پنیر، مکھن اور دودھ میں موجود چکنائی امراض قلب کا خطرہ نہیں بڑھاتی، بلکہ یہ فالج جیسے جان لیوا مرض سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ ٹیکساس یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ دودھ سے بنی مصنوعات میں موجود چکنائی فالج سے موت کا خطرہ 42 فیصد تک کم کردیتی ہے۔ فالج کی 5 خاموش علامات تحقیق کے مطابق ایسے کوئی شواہد نہیں ملے۔

دودھ یا اس سے بنی مصنوعات میں موجود چکنائی یا چربی امراض قلب کا خطرہ بڑھانے کا باعث ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ درحقیقت ان اشیاءکو غذا کا حصہ بنانا خون کی شریانوں سے جڑے امراض خصوصاً فالج کے جان لیوا حملے کا خطرہ نمایاں حد تک کم کرسکتا ہے۔ دودھ، دہی اور پنیر میں کیلشیم سمیت ایسے دیگر اجزاءبھی ہوتے ہیں جو کہ بلڈ پریشر کو کم کرتے ہیں جبکہ ورم کش اثرات بھی رکھتے ہیں۔ محققین کے مطابق یہ غذائی اشیاءنہ صرف بچپن بلکہ جوانی اور درمیانی عمر میں بھی صحت کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں جو کہ ہڈیوں کی کمزوری کے خطرے سے بچانے میں بھی کردار ادا کرتی ہیں۔  فالج کی علامات اور اس کے شکار افراد کی مدد کرنا سیکھیں اس تحقیق کے دوران 3 ہزار سے زائد رضاکاروں کی غذائی عادات کا جائزہ 22 سال تک لیا گیا۔ ان رضاکاروں کے پلازما کا تجزیہ پہلے 1992، پھر 6 سال بعد اور پھر 13 سال بعد کرنے کے بعد محققین نے ان اشیاءکو صحت کے لیے فائدہ مند قرار دے دیا۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہوئے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…