ایک انجیکشن سے موٹاپے اور ذیابیطس کا علاج ہوگا ممکن؟

12  جولائی  2018

اسپین  (مانیٹرنگ ڈیسک)کیا آپ تصور کرسکتے ہیں کہ صرف ایک انجیکشن سے موٹاپے اور ذیابیطس ٹائپ 2 جیسے عارضوں سے نجات پانا ممکن ہے؟کم از کم اسپین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں یہی دعویٰ سامنے آیا ہے۔بارسلونا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ایک ہارمون FGF21 کو جسم کا حصہ بناکر جسمانی وزن میں کمی اور انسولین کی مزاحمت کے مسئلے پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

ذیابیطس کی خاموش علامات اور بچاؤ کی تدابیرموٹاپے کے شکار چوہے پر اس طریقہ کار کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔اس ہارمون کے استعمال نے جسمانی وزن میں کمی کرکے چوہوں کی جسمانی توانائی بڑھائی اور انہیں زیادہ متحرک کردیا۔خیال رہے کہ موٹاپا ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ بڑھانے والا عنصر ہے اور اسوقت دنیا بھر میں وبا کی طرح پھیل رہا ہے۔اس تحقیق کے دوران چوہوں کو پہلے زیادہ چربی والی غذاﺅں کے ذریعے موٹا کیا گیا اور پھر اس ہارمون کو انجیکشن کے ذریعے جسم کا حصہ بنایا گیا۔ایک سال تک اس کا تجربہ کرنے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ جن چوہوں میں یہ ہارمون انجیکٹ کیا گیا، ان کا جسمانی وزن معمول پر آگیا۔موٹاپے سے بچاﺅ کے لیے 10 بہترین غذائیںاسی طرح انسولین کی مزاحمت کے شکار چوہوں میں اس مسئلے پر قابو پانے میں مدد ملی۔محققین کا کہنا تھا کہ نتائج کافی حوصلہ افزا ثابت ہوئے تاہم انسانوں پر اس کے استعمال سے پہلے جانوروں پر مزید تجربات کیے جانے کی ضرورت ہے۔اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل EMBO مالیکیولر میڈیسین میں شائع ہوئے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…