فیس بک سگریٹ نوشی سے بچاؤ میں موثر ثابت ہوتی ہے ٗ وہ کیسے؟پڑھئے حیران کن تحقیق

14  جون‬‮  2018

کیلیفورنیا (این این آئی) نئی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ فیس بک سگریٹ نوشی کی بری عادت کو ترک کرنے میں معاون ثابت ہے۔کیلیفورنیا کی سان فرانسسکو یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق سگریٹ نوشی کرنے والے افراد ڈاکٹر کی بتائی گئی براہ راست ہدایات، ٹیلی فون پر دی گئی تاکید یا سگریٹ نوشی ترک کرنے کیلئے کسی مہم یا آن لائن پروگرامز کی نسبت فیس بک پوسٹس پر دی گئی ہدایات پر دو گنا زیادہ عمل کرتے ہیں۔تحقیق کے مطابق

نوجوانوں کو سگریٹ نوشی کو ترک کرنے کیلئے فیس بک کی پوسٹس متاثر کر رہی ہیں اور اب انہیں فیس بک پوسٹ کے ذریعے آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔کیلیفورنیا سان فرانسسکو یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈینیئل ریمو کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے اس دور میں فیس بک ایک ایسا با اثر آلہ ہے جو معاشرے میں سگریٹ نوشی جیسی بری عادت کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے یہاں تک کہ یہ اْن افراد کے لیے بھی موثر ثابت ہو رہا ہے جن کے لیے سگریٹ چھوڑنا ناممکن ہے۔ایک طبی جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق 21 سال کی عمر کے تقریباً 500 افراد میں سے 87 فیصد روزانہ سگریٹ نوشی کے عادی ہیں، ان افراد کیلئے فیس بک پر 90 دن کے ‘ٹوبیکو اسٹیٹس پروجیکٹ’ کا آغاز کیا گیا، جس میں انہیں پرائیویٹ گروپ دیئے گئے۔ان گروپس پر سگریٹ نوشی کے خطرناک اثرات سے متعلق پوسٹس شیئرز کی گئیں اور اس سے رونما ہونے والے مہلک امراض کے بارے میں آگاہ کیا گیا جبکہ یہ بھی بتایا گیا کہ اس عادت کو وہ کیسے ترک کرسکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق 3 ماہ میں اس کے بہترین نتائج سامنے آئے، یعنی سگریٹ نوشی کے تدارک کے لیے اگر کوئی حکمت عملی 3.2 فیصد کام کرتی تھی، تو بذریعہ فیس بک پوسٹ وہ 8.3 فیصد کارآمد ثابت ہوئی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…