عوام گرمی میں ان کھانوں سے پرہیز کریں ورنہ ۔۔! ماہرین طب نے انتباہ جاری کر دیا

6  اپریل‬‮  2018

کراچی (این این آئی) کراچی میں گرمی کی شدت بڑھ رہی ہے دھوپ میںپسینے خارج ہونے سے جسم کے نمکیات ضایع ہوتے ہیں جس کی وجہ سے جسم میں پانی اور نمکیات کی شدید کمی ہوجاتی ہے۔ماہرین طب کا کہنا ہے کہ گرمی کے موسم میں جسم کا درجہ حررات بڑھ جاتا ہے ایسی صورت میں زیادہ کھانے سے ڈائریا ہوسکتا ہے گرمی کے دوران فریج میں رکھے باسی کھانوں اور کھانے پینے کی اشیا سے اجتناب کریں ۔

گرمی کے موسم میں گوشت زیادہ کھانے سے بیمار ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔ہری سبزیاں، سلاد، لیموں، دہی گرم موسم میں مفید ہوتے ہیں شدید گرمی کے دوران جسم میں پانی کی کمی سے ہیٹ اسٹروک ہوسکتا ہے ہیٹ اسٹروک میں تیز بخار بھی ہوجاتا ہے جبکہ پانی کی کمی سے ڈی ہائیڈریشن یعنی جسم میں نمکیات کی شدیدکمی واقع ہوجاتی ہے۔شدید گرمی میں پیٹ کے انفیکشن سے متاثرہ افراد کی تعداد بھی بڑھ جاتی ہے باسی کھانا کھانے اور بازار کی تلی ہوئی مرغن اشیا کھانے سے پیٹ کا انفیکشن ہوسکتا ہے تیز مرچ والے اسپائسی کھانوں سے گریز کیا جائے ، تلی ہوئی اور مرغن کھانوں سے طبیعت خراب ہوسکتی ہے شہری شدید گرمی میں سڑکوں پر فروخت ہونے والی کھانے پینے کی اشیا نہ کھائیں گرمی میں ٹھیلوں پر فروخت ہونے والے کٹے ہوئے پھل آلودہ ہوجاتے ہیں جن سے ڈائریا ہوسکتا ہے۔گرمی میں ڈائریا اور گیسٹرو کے دوران اسہال اور قے کی شکایات عام ہوجاتی ہے بچوں کوبھی مضر صحت اشیا سے پرہیز کرائیں گرمی کے دوران لوڈ شیڈنگ سے اکثر فریج بند ہوجاتے ہیں اور ان میں رکھے کھانے باسی ہوجاتے ہیں لہذا فریج میں رکھے پرانے باسی کھانے سے گریز کیا جائے اور ہر کھانے کے وقت تازہ کھانا پکایا جائے گرمیوں میں لیموں اور روح افزا کا فرحت بخش شربت اور شکنج بین کا شربت اور گھر کی بنی کچی لسی پینا مفید ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…