متحدہ عرب امارات کے ہسپتال میں انسانیت کی بڑی مثال قائم ،غیر ملکی خاتون کے علاج پر خرچ ہونیوالا 2ملین درہم کا بل معاف

21  مارچ‬‮  2018

دبئی ( آن لائن)متحدہ عرب امارات ہسپتال انتظامیہ نے غیر ملکی ملازمہ کا 2 ملین درہم کا بل معاف کر دیا غیر ملکی میڈیا کے مطابق 27 سالہ ایتھوپین نوکرانی جو متحدہ امارات میں آتے ہی کومہ میں چلی گئی تھی، 2 ملین درہم کے بل پیچھے چھوڑ کراپنے ملک واپس چلی گئی ہے۔ ملازمہ گزشتہ سات ماہ سے ہسپتال میں داخل تھی۔ متحدہ عرب امارات کے انٹرنیشل ہسپتال کی انتظامیہ نے پریس کانفرنس میں مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایتھوپین ملازمہ نجات ال نوریہ کو

9 مارچ کو اسکے خاندان کے حوالے کیا گیا اور واپس اسکو اسکے ملک پھیجا گیا۔تاہم ملازمہ کے اسپتال کی جانب 2 ملین درہم بلوں کی ادائیگی باقی تھی جو کہ اسپتال انتظامیہ نے معاف کر دئیے ہیں۔ فنانس گروپ کے ڈرایکٹر کا کہنا تھا انکے پاس ماہانہ 300،000 درہم سے 500،000 درہم مالیت کے دو سے چار کیسزایسے آتے ہیں جنکے بلوں کی ادائیگی ایسے ہی اسپتال انتظامیہ کو کرنی پڑتی ہے۔ اسپتال کے سی ای او نےبتایا  انتظامیہ ایسی ادائیگی کا ان سے تذکرہ بھی نہیں کرتی ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…