ایس آئی یو ٹی کا ٹرانسپلانٹ آپریٹنگ تھیٹر کمپلیکس فعال

3  مارچ‬‮  2018

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)  سندھ انسٹیٹیوٹ آف یرولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن ( ایس آئی یو ٹی) نے اپنے اسٹیٹ آف دی آرٹ بشیر داؤد ٹرانسپلانٹ آپریٹنگ تھیٹر کمپلیکس فعال کردیا، جو بیک وقت 4 ٹرانسپلانٹ سرجریز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس حوالے سے ایس آئی یو ٹی کے سلیمان داؤد ٹرانسپلانٹ سینٹر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایس آئی یو ٹی کے ڈائریکٹر اور معروف ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی نے مہمانوں کا استقبال کیا اور ادارے کی تاریخ اور سروسز کے بارے میں آگاہ کیا۔

تقریب میں شرکاء کو کمپلیکس کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا کہ یہ کمپلیس ملک کے مشہور ہسپتالوں کی طرز پر ہے جبکہ یہاں تمام سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔ گردوں کے امراض سے بچنا بہت آسان اس کے علاوہ ٹرانسپلانٹ تھیٹر کمپلیکس میں ایک بڑا بحالی مرکز اور 10 بستر پر مشتمل انتہائی نگہداشت یونٹ ( آئی سی یو) بھی موجود ہے۔ ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی نے کہا کہ ایس آئی یو ٹی میں بلا رنگ و نسل اور مذہب تمام افراد کو تمام سہولیات فراہم کی جاتی ہیں اور اس تھیٹر کمپلیکس کے اضافے کے بعد گردوں، جگر، لبلبے اور چھوٹی آنتوں کی ٹرانسپلانٹ سرجریز میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایس آئی یو ٹی خوش قسمت ادارہ ہے کہ اسے معاشرے کے انسان دوست لوگوں کی حمایت حاصل ہے اور عطیات اور سازو سامان کی فراہمی اور ان کی خدمات ادارے پر اعتماد کا مظہر ہے۔ ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی نے کہا کہ بشیر داؤد اور ان کے خاندان سے رشتہ سال 2000 سے ہے، جب انہوں نے 120 ڈائیلیس مشینیں عطیہ کی تھیں جبکہ آج ایس آئی یو ٹی روزانہ 850 ڈائیلیسس کی خدمات فراہم کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سال 2006 میں بشیر داؤد کی جانب سے اپنی والدہ حنیفہ سلیمان داؤد کے نام پر2 ارب روپے کی لاگت سے بنائے گئے 150 بستر پر مشتمل کینسر ہسپتال عطیہ کیا گیا۔ ایس آئی یو ٹی کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ اس ہسپتال میں ’لینئر ایکسی لیٹر‘ موجود ہے۔

جو تمام کینسر کے تابکاری علاج کے لیے سب سے مہنگی مشین ہے۔ لاکھوں پاکستانیوں کی زندگی کا سہارا اس موقع پر بشیر داؤد کی جانب سے خصوصی طبی سہولیات فراہم کرنے اور معاشرے کے غریب طبقے کو بہتر خدمات فراہم کرنے پر ایس آئی یو ٹی کے کردار کو سراہا گیا۔ تقریب سے ایس آئی یو ٹی کے بورڈ کی وائس چیئرپرسن زبیدہ مصطفیٰ اور ٹرسٹی شبر زیدی نے بھی خطاب کیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…