ایک ہفتے تک ناشتے میں انڈوں کا استعمال کیوں کرنا چاہئے؟

26  فروری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈے اکثر افراد ناشتے میں شوق سے کھاتے ہیں اور اسے صحت کے لیے فائدہ مند بھی مانا جاتا ہے، مگر یہ کس حد تک بہتر غذا ہے؟ اسی بات کو جاننے کے لیے ایک خاتون نے ناشتے میں ایک ہفتے تک ابلے ہوئے انڈوں کے استعمال کا تجربہ کیا تو جو نتیجہ سامنے آیا وہ درج ذیل ہے۔ دیسی یا فارمی، صحت کے لیے کونسے انڈے فائدہ مند؟ اس خاتون کے مطابق اسے بچپن سے انڈے کھانا پسند نہیں تھے۔

مگر ایک بڑے شہر میں رہائش کے بعد پچیس سال کی عمر میں صحت بگڑنا شروع ہوگئی ‘ تو میں نے یہ جانا کہ مقامی غذائیں میری صحت کے لیے فائدہ مند نہیں، تو مختلف تجربات کے دوران میں نے انڈوں کو ناشتے میں آزمانے کا فیصلہ کیا جبکہ اس کے ساتھ ورزش کو بھی اپنالیا’۔اس خاتون نے ایک ہفتے تک روزانہ دو ابلے ہوئے انڈے ناشتے میں کھائے جو کہ ان کے خیال میں زیادہ مشکل کام نہیں اور نتائج ایسے ضرور تھے جو ان کے طرز زندگی میں تبدیلی کے لیے کافی ثابت ہوئے۔ انڈوں کے ساتھ یہ احتیاط بیمار ہونے سے بچائے پیٹ تادیر بھرے رہنے کا احساس آج کل فاسٹ یا جنک فوڈ کا استعمال بہت عام ہوچکا ہے اور اکثر افراد بے وقت بھوک لگنے پر انہیں کھانا پسند کرتے ہیں، اس تجربے کے دوران خاتون نے ایک ہفتے تک روزانہ ناشتے میں دو ابلے ہوئے انڈے کھائے اور یہ جانا کہ اس سے پیٹ بھرنے کے احساس کا دورانیہ بھی بڑھ گیا اور جنک فوڈ کی خواہش بہت کم رہ گئی۔ اسی طرح سہ پہر کو بے وقت بھوک کا احساس بھی ختم ہوگیا۔ جسمانی توانائی میں اضافہ اس تجربے کے دوران انڈوں کو کھانا عادت بنانے کے صرف چار دن بعد ہی خاتون کو جسمانی توانائی میں اضافے کا احساس ہونے لگا، ان کے بقول’ پانچویں صبح بیدار ہونے پر مجھے تازگی کا احساس ہوا، اس تجربے سے قبل صبح اٹھنے پر میں خود کو نڈھال اور ناخوش محسوس کرتی تھی، مگر اس تجربے نے یہ احساس ختم کردیا’۔

انڈوں کی زردی کی رنگت کیا بتاتی ہے؟ جسمانی وزن میں کمی ایک ہفتے تک اس ناشتے کو اپنانے سے خاتون کی توند کی سطح میں ایک انچ کی کمی دیکھنے میں آئی جس کی وجہ انڈوں میں پروٹین کی موجودگی ہے اور اسے کھانا معمول بنانا کچھ عرصے میں توند کی چربی گھلانے میں مدد دیتا ہے۔ پیٹ پھولنے اور گیس کی شکایت میں کمی بازاری کھانے اکثر ہاضمے کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں اور بدہضمی، پیٹ پھولنے یا گیس کا باعث بنتے ہیں، ایسا تجربہ کرنے والی خاتون کا بھی مسئلہ تھا مگر ایک ہفتے تک انڈوں کے استعمال نے انہیں اس مشکل سے نجات دلادی۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…