چہرے سے کیل مہاسے صاف کرنا چاہتے ہیں؟

14  فروری‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کیل مہاسے چہرے پر نکل آئیں، خاص طور پر بہت زیادہ دانے ہوں تو لوگ خصوصاً خواتین بہت زیادہ پریشان ہوجاتی ہیں مگر کیا اس سے نجات پانے کے لیے ایک وائرل ٹوٹکے کو آزمانا پسند کریں گے؟ اگر ہاں تو حال ہی میں ایک خاتون ہلدا پاز روبلز کی جانب سے کیا گیا ٹوئیٹ آپ کے لیے مددگار ثابت ہوسکتا ہے، جس میں انہوں نے کیل مہاسوں بلکہ دانوں سے بھرے اور پھر شفاف چہرے کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس خاتون کے چہرے پہلے سیسٹک ایکنی اور بلیک ہیڈ موجود تھے مگر دوسری تصویر میں وہ چہرہ لگ بھگ شفاف اور ہموار ہوچکا تھا۔ مزید پڑھیں : کچھ افراد کو کیل مہاسوں کا زیادہ سامنا کیوں ہوتا ہے؟ یہ ٹوئیٹ ہزاروں بار ری ٹوئیٹ اور لائیک کیا جاچکا ہے اور ہر شخص ان سے ایک ہی سوال پوچھ رہا ہے کہ یہ کمال کیسے کرکے دکھایا؟ ہلدا کے مطابق اس کے شفاف چہرے کے پیچھے چھپا راز سبز چائے اور شہد ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ اپریل 2017 میں کیل مہاسے ابھرنا شروع ہوئے اور میں نے دیگر گھریلو ٹوٹکے آزمائے مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا، مگر پھر انہیں بہترین نسخہ مل گیا جس کے آزمانے کے پانچ ماہ بعد چہرہ صاف ہوگیا۔ ان کا کہنا تھا ‘ میں نے سوفیصد خالص سبز چائے اور سو فیصد خالص شہد استعمال کیا، میں ان دونوں کو ملا کر پیتی بھی تھی اور چہرے کی صفائی کے لیے بھی استعمال کرتی تھی’۔ یہ بھی پڑھیں : کیل مہاسوں کو دور کرنا چاہتے ہیں؟ اس حوالے سے ایک ماہر جلد کا کہنا تھا کہ سبز چائے اینٹی آکسائیڈنٹس اور پولی فینولز سے بھرپور ہوتی ہے، یہ قدرتی ورم کش اجزاءہیں، جو کہ چہرے کی سرخی اور سوجن کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ اسی طرح شہد بھی ورم کش اور جراثیم کش ہوتا ہے اور یہ سبز چائے کے ساتھ مل کر سوجن اور انفیکشن کا علاج کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ان دونوں کا امتزاج ممکنہ طور پر دانوں کے نشانات بننے سے روکنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، اسی طرح سبز چائے چہرے کو جگمگانے کے اثرات مرتب کرتی ہے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ تصویر اس لیے شیئر کی تاکہ اس طرح کے مسئلے کے شکار دیگر افراد بھی اس سے نجات حاصل کرسکیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…