جنک فوڈ اور سرخ گوشت زیادہ کھا نے سے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے

20  جنوری‬‮  2018

امریکہ (مانیٹرڈیسک) پراسیس شدہ گوشت یا جنک فوڈ اور سرخ گوشت، ریفائن اجناس اور میٹھے مشروبات کا بہت زیادہ استعمال آنتوں کے کینسر کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھا دیتا ہے۔ یہ بات ایک نئی امریکی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ ہارورڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ غذائیں جسم میں ورم کو بڑھا دیتی ہیں جو کہ آنتوں کے کینسر کا خطرہ بڑھانے والا عنصر ہے۔ یہ خطرہ جسمانی طور پر زیادہ وزن والے افراد میں زیادہ ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں : کینسر کی بیشتر اقسام کی ابتدائی 5 نشانیاں تحقیق میں بتایا گیا کہ برگرز، فرنچ فرائیز اور ڈائیٹ مشروبات پر مبنی غذا کا مسلسل استعمال کینسر کا خطرہ بہت زیادہ بڑھا دیتا ہے۔ تحقیق کے مطابق آنتوں کے کینسر کے حوالے سے جسمانی ورم نمایاں کردار ادا کرتا ہے ۔ تحقیق کے دوران مختلف غذائی اشیاءاستعمال کرنے والے افراد کا جائزہ لیا گیا۔ ان میں پراسیس شدہ گوشت، سرخ گوشت، مچھلی، سبزیاں، ریفائن اجناس، زیادہ توانائی والے میٹھے مشروبات، ڈائٹ مشروبات اور ٹماٹر وغیرہ، جسمانی ورم کو بڑھانے والے ثابت ہوئے جو کینسر کا خطرہ

بڑھاتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں : کینسر کی 12 علامات جنھیں نظرانداز نہ کریں محققین کا کہنا تھا کہ ان غذاﺅں کے ساتھ جسمانی سرگرمیاں نہ کرنا، زیادہ جسمانی وزن اور ذیابیطس وغیرہ یہ خطرہ کئی گنا بڑھا دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی غذا کا انتخاب کیا جانا چاہئے جو جسمانی ورم کا باعث نہ بنیں، جیسے سبز پتوں والی سبزیاں، گہرے رنگوں والی یا زرد سبزیاں، چائے اور کافی کا زیادہ جبکہ سرخ گوشت، ریفائن اجناس اور میٹھے مشروبات کا بہت کم استعمال وغیرہ اچھے آپشن ہیں۔اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جاما آنکولوجی میں شائع ہوئے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…