سگریٹ نوشی کرنے والے افراد سمیت پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلا افراد کیلئے سب سے بڑی خبر،10سالہ تحقیق کے نتائج منظر عام پر،صرف دو فروٹ کھائیں اورکینسردور بھگائیں

12  جنوری‬‮  2018

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں تین ممالک کے افراد پر کی جانے والی ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ روز ٹماٹر اور سیب کھانے والے افراد پھیپھڑوں کے کینسر سمیت ان نقصانات سے بچ سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ٹماٹر اور فروٹ کا سگریٹ نوشی کرنے والے افراد سمیت پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلا افراد کی صحت پر پڑنے والے افراد کا جائزہ لینے کے لیے 2002میں تحقیق کی گئی۔تحقیق کے لیے جرمنی، ناروے اور برطانیہ کے

ایسیافراد کی رضاکارانہ خدمات حاصل کی گئیں جو سگریٹ نوشی کرتے رہے ہیں۔ایسے افرادجنہیں پھیپھڑوں کے مختلف امراض لاحق تھے، پروگرام میں شامل رضاکاروں کی 10 سال تک نگرانی میں رکھا گیا۔اس کے بعد تمام مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے۔نتائج سے پتہ چلا کہ وہ افراد جنہیں ٹماٹر اور سیب کی زیادہ خوراک لینے کو کہا گیا تھا۔ ان میں بہتری ریکارڈ کی گئی۔ماہرین کے مطابق نتائج میں روز دو ٹماٹر اور سیب کا تیسرا حصہ کھانے والے افراد میں پھیپھڑوں کے کینسر سمیت دیگر امراض اور سگریٹ نوشی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے امکانات کم ہوگئے۔دریں اثناء ایک اورریسرچ سے پتہ چلا ہے کہ سگریٹ کو بطور ٹرائی آزمانے والے کم از کم دو تہائی افراد عادی تمباکو نوشی کرنے لگتے ہیں۔برطانیہ، امریکہ، آسٹریلیا کے ڈیٹا سے پتہ چلا ہے کہ60فیصد لوگوں نے اسموکنگ کی ٹرائی کی اور ان میں سے69فیصد اسے روزانہ استعمال کرنے کی لت میں مبتلا ہوگئے۔یہ ریسرچ ،سگریٹ نوشی روکنے کے تجربات کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ پروفیسر پیٹر ہاجک، جوکوئن میری یونیورسٹی کے ریسرچر ہیں انہوں نے پہلی مرتبہ شوقین سگریٹ نوش سے عادی سگریٹ نوشی کی لت میں مبتلا ہونے والے افراد سے متعلق اعدادوشمار جمع کئے ۔ ان اعدادو شمار کے بعد ایسے افراد کی جو شرح نکلی وہ انتہائی حیران کن ہے۔اس شرح کو باقاعدہ دستاویزی شکل دی گئی تو یہ نتائج سامنے آئے کہ 11تا15سال کے19فیصد نوجوانوں نے سگریٹ کو بطور شوق ٹرائی کیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…