شادی شدہ افراد کنواروں سے زیادہ مطمئن ہوتے ہیں ،برطانوی تحقیق

24  دسمبر‬‮  2017

لندن(این این آئی)برطانیہ میں ہونے والی ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شادی شدہ افراد کنواروں سے زیادہ پْر مسرّت اور اطمینان بخش زندگی گزرتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ تحقیق جرنل آف ہیپّینیس اسٹڈیز میں شائع ہوئی ہے۔تحقیق کا عرصہ 1991 سے 2009 تک 18 سالوں پر محیط رہا جس کے دوران تقریبا 30 ہزار افراد سے متعلق معلومات کا جائزہ لیا گیا۔محققین نے تحقیق میں شادی کے دوران تعلق اور شوہر اور بیوی کے

درمیان دوستی کے مفہوم کا مطالعہ کیا۔ اس مطالعے کے بعد حاصل ہونے والے نتائج کے مطابق شادی شدہ افراد زندگی میں زیادہ اعتماد اور ایقان کے حامل ہوتے ہیں اور یہ سلسلہ بڑھاپے تک جاری رہتا ہے۔محققین کے مطابق ازدواجی مسرّت کے دوام کی بنیادی کْنجی فریقین کے بیچ اچھا تعلّق اور دوستی کے رسوخ میں پوشیدہ ہے۔ جو لوگ طبّی اور تفریحی لحاظ سے زیادہ بہتر زندگی گزارتے ہیں وہ خاندانی امن کو یقینی بنانے کے زیادہ قریب ہوتے ہیں۔اس کے مقابل غیر شادی شدہ افراد زندگی میں اطمینان کو یقینی بنانے کے حوالے سے مشکلات کا شکار رہتے ہیں۔ اگرچہ یہ لوگ سماجی معاملات کے حوالے سے بہت کچھ کرتے ہیں تاہم انہیں بہت سے امور میں معاشرتی دباؤ کا سامنا رہتا ہے۔یہاں تک کہ اگر کسی شخص نے شادی نہیں کی اور وہ اس کی خواہش بھی نہیں رکھتا تو بھی وہ لوگوں کی جانب سے اصرار کے سبب کسی نہ کسی درجے میں بگڑے مزاج کا حامل ہو گا۔محققین کے مطابق ان معلومات کے نتائج سے قطع نظر انسان کو چاہیّے کہ وہ ان امور کو خود پر اثر انداز نہ ہونے دے اور دیگر فریقوں کو اس بات کا موقع نہ دے کہ وہ اس کی زندگی میں مسرّت اور راحت کے مفہوم کا تعّین کریں۔انسان پر لازم ہے کہ وہ اپنے لیے تفریح اور مسرّت کو یقینی بنانے کے واسطے انتہائی توانائی صرف کرے۔ زندگی بہت مختصر ہے لہذا اسے اس بات کے سوچنے میں ضائع نہ کریں کہ یہ ٹھیک ہے یا وہ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…