سردیوں میں بال زیادہ کیوں گرنے لگتے ہیں؟

18  دسمبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بالوں کا گرنا تو کسی کو بھی پسند نہیں ہوتا، مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ سردیوں کے ایام میں اس عمل میں نمایاں تیزی آجاتی ہے؟جی ہاں واقعی طبی ماہرین کے مطابق سردیوں میں بالوں کے گرنے کی رفتار بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے اور اس کی پیچھے کچھ وجوہات بھی ہوتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موسم سرما میں یہ مسئلہ زیادہ بدتر ہوجاتا ہے، مگر اس سے بچنے کی کوشش بھی کی جاسکتی ہے، جس کے لیے وجوہات کو سمجھنا ضروری ہے۔مزید پڑھیں : مردوں کے بال گرنے کی 7 عام وجوہاتکم سر دھوناویسے تو دن بھر میں سو بال کا ٹوٹنا معمول سمجھا جاسکتا ہے مگر اس سے زیادہ تعداد تشویش کا باعث ہوسکتی ہے، سردیوں میں چونکہ نہانا کم ہوتا ہے، لہذا بالوں کی صحیح صفائی نہیں ہوپاتی جس کے نتیجے میں یہ مسئلہ بدترین ہوجاتا ہے، دوسرے لفظوں میں زیادہ سردھونا اس مسئلے سے بچا سکتا ہے۔عام معمول سے زیادہ سر کی جلد نمایاں ہونا بالوں کا گھنا پن معمول سے کم ہو تو اس کا مطلب ہے کہ سر پر بال کم ہورہے ہیں جو کہ باعث تشویش امر ہے، اس کی وجہ بالوں کی جڑیں کسی وجہ سے متاثر ہورہی ہوتی ہیں تو اسے یا جڑوں کی مضبوطی کو مختلف مصنوعات سے بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے ماہرین سے مشورہ کرکے مصنوعات کا استعمال کیا جانا چاہئے۔ یہ بھی پڑھیں : 7 گھریلو ٹوٹکے جو بالوں کو جگمگائیں بالوں کا اگنا سست ہوجاتا ہے خشک بال قدرتی طور پر سردیوں میں مشکل کا شکار ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں بالوں کی جڑیں بھی زیادہ متاثر ہوتی ہیں، سردیوں میں بالوں کی نشوونما قدرتی طور پر کم ہوتی ہے اور خشکی بالوں کے گرنے کی رفتار بڑھا دیتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اسپلٹ اینڈ کو کاٹتے رہنے مسئلے کو مزید بدتر ہونے سے بچاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…