‘کتا پالنے سے دل کی بیماریوں اور موت کا خطرہ کم’

21  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سویڈن میں ایک تحقیق کے مطابق کتے پالنے والے افراد کو دل کی بیماریوں یا دوسری وجوہات سے موت کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ تحقیقی ٹیم نے 40 سے 80 سال کے درمیان کی عمر کے افراد کو رجسٹرڈ شہریوں کی فہرست سے منتخب کیا اور پھر ان کا موازنہ ان لوگوں سے کیا جنھوں نے کتے پال رکھ تھے۔تحقیق کے

مطابق کتے رکھنے والوں اور بطور خاص شکاری نسل کے کتے رکھنے والوں کو دل کی بیماریوں کا خطرہ کم تھا۔محققین کا کہنا ہے کہ کتے رکھنے سے جسمانی سرگرمیوں میں اضافہ ہو جاتا ہے اور شاید فعال افراد ہی کتا رکھنا پسند کرتے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کتے پالنے سے دل کی بیماریوں کا خطرہ اس لیے بھی کم ہوتا ہے کہ اس سے انسانوں کے سماجی رابطے اور خوشی میں اضافہ ہوتا ہے یا مالکان کے اندر کے بیکٹریا کا مائیکرو بایوم تبدیل ہو جاتا ہے۔ مائیکرو بایوم انتہائی چھوٹے بیکٹریا کا ہجوم ہے جو معدے میں رہتا ہے۔ یہ کہا جاتا ہے کہ کتے اپنے مالکان کے مائیکرو بایوم تبدیل کر دیتے ہیں کیونکہ وہ گھر کے ماحول میں پائی جانے والی گرد کو بدل دیتے ہیں اور ان کے مالکان ایسے بیکٹیریا کے رابطے میں آ جاتے ہیں جو کتوں کی غیر موجود گی میں نہیں آ سکتے ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ جو لوگ تنہا رہتے ہیں ان کے لیے کتے بطور خاص محافظ کا کردار بھی ادا کرتے ہیں۔تحقیقی ٹیم کی سربراہ موئنیا موبانگا نے بتایا کہ ‘کتے کے مالک کے نتائج سے پتہ چلا کہ ان کی موت کے خطرے 33 فیصد تک کم ہوئے جبکہ دل کے دورے کا خطرہ 11 فیصد تک کم نظر آيا۔’اس بارے میں مزید پڑھیے  کتا انسان کا دوست کیوں ہوتا ہے؟ دنیا کا بدصورت ترین کتا یادداشت کھو جانے والی خاتون کا سراغاس سے قبل ایک تحقیق میں بتایا گيا تھا کہ جو لوگ تنہا رہتے ہیں ان میں دل کی بیماری کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ڈاکٹر موبانگا نے بتایا:

‘شاید کتا اس تنہا شخص کے گھر میں اہم گھریلو رکن کا کردار ادا کرتا ہے۔’یہ تحقیق ‘سائنٹیفک رپورٹ’ نامی جریدے میں شائع ہوئی ہے اور اس میں سنہ 2001 سے 2012 تک کے اعداد و شمار لیے گئے ہیخیال رہے کہ سویڈن میں جب بھی آپ ہسپتال جاتے ہیں تو قومی ڈیٹا بیس میں آپ کا ریکارڈ محفوظ کر لیا جاتا ہے اور کتے

رکھنے کا رجسٹر بھی سنہ 2001 سے لازمی ہے۔برٹش ہارٹ فاؤنڈیشن کے ڈاکٹر مائیک نیپٹن کا کہنا ہے کہ پہلے بھی کتا پالنے سے دل کی بیماریوں کے کم خطرے کے تعلق کا پتہ تھا لیکن وہ نتائج اتنے جامع نہیں تھے۔انھوں نے کہا کہ ‘کتا پالنے کے بہت سے فوائد ہیں اور اب ہم ان فوائد میں دل کی اچھی صحت کو بھی شامل کر سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…