منہ میں بدبو کس وجہ سے پیدا ہوتی ہے اور اس سے کیسے چھٹکارا حاصل کریں ،جانئے بہترین طریقہ

20  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ڈائیٹنگ آپ کو خوشنما جسامت تو دے سکتی ہے تاہم اس امر کا خطرہ بھی موجود ہے کہ یہ آپ کو تحفے میں منہ کی بدبو بھی دے سکتی ہیں۔خاص کر وہ ورزشی منصوبے جن میں پروٹین کی مقدار بڑھا دی جاتی ہے اور کاربوہائیڈریٹس کی مقدار گھٹائی جاتی ہے، جسم کے اندر ایک خاص قسم کے عمل کا باعث بنتی ہے،اسے کیٹوسس کہتے ہیں۔یہ دراصل میٹابولزم کا ایک مرحلہ ہے جس میں جسم اپنی توانائی کی ضروریات پوری

کرنے کیلئے خون میں بوجود کیٹون باڈیز کا سہارا لیتا ہے۔اسی کی وجہ سے منہ میں بدبو کا مسئلہپیدا ہوتا ہے۔علاوہ ازیں اگر ڈائیٹنگ کیلئے ورزش کا منصوبہ بھی جاری ہے تو یہ بھی منہ کی بدبو کا سبب بن سکتا ہے کیونکہ ورزش سے جسم میں پانی کی کمی واقع ہوتی ہے۔اگر آپ پانی کی مقدار کو پورا رکھنے کی کوشش نہیں کریں گی تو ایسے میں منہ میں تھوک بننے کی مقدار کم ہوجائے گی۔یہ تھوک منہ کی بدبو ختم کرنے میں بے حد اہم ہوتا ہے۔اس کی وجہ سے منہ میں پلاک اور بیکٹریا بننے کا عمل تیز نہیں ہونے پاتا نیز یہ ان کا ہاتھ کے ہاتھ صفایا کرتا جاتا ہے۔جب تھوک نہیں بنتا ہے توپلاک اور بیکٹیریا پیدا ہونے کا عمل تیز ہوجاتا ہے اور یوں بھی منہ سے بدبو آتی ہے۔اس صورتحال کا یہ حل ہرگز نہیں ہے کہ بہتراور بدبو سے پاک سانس کے لئے ڈائیٹنگ چھوڑ دی جائے یا پھر منٹ والی چیونگم کھائی جائے۔ان اشیا میں موجود چینی منہ کی بدبو میں اضافہ کرے گی کیونکہ یہ بیکٹیریا کی افزائش کا عمل تیز کردے گی جبکہ شوگر فری گم پیٹ پھولنے کا باعث ہوسکتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…