اگر آپ موٹاپے کا شکار ہیں اور اس سے نجات چاہتے ہیں تو چھوڑیں ورزشیں اور ڈائٹنگ ، بس اپنی ناک بند کرلیں سائنسدانوں نے حیرت انگیز طریقہ بتا دیا

2  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) موٹاپے کا شکار افراد کیلئے اب ماہرین نے ایسا حیرت انگیز طریقہ بتا دیا ہے کہ اس میں نہ موٹے افراد کو موٹاپے سے نجات کیلئے تھکادینی والی ورزشوں سے گزرنا پڑے گا اور نہ ہی

ڈائٹنگ کی ضرورت ہو گی۔ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں ثابت کیا ہے کہ کھانے کی خوشبو انسان میں موٹاپے کا باعث بنتی ہے۔ اگر انسان کی سونگھنے کی حس معطل کر دی جائے تو وہ انتہائی آسانی سے، بغیر ورزش اور ڈائٹنگ کیے، موٹاپے سے نجات حاصل کر سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے اس تحقیق میں چوہوں پر تجربات کیے۔ ان میں سے کچھ چوہوں کی سونگھنے کی حس ختم کر دی گئی تھی۔ انہوں نے چوہوں کے دونوں گروپوں کو یکساں خوراک دی۔ کچھ دنوں بعد انہوں نے دیکھا کہ جو چوہے سونگھ سکتے تھے ان کا وزن تیزی سے بڑھ رہا تھا۔ اس کے برعکس جن کی سونگھنے کی صلاحیت ختم کر دی گئی تھی ان کا وزن جوں کا توں تھا یا اس میں بہت کم اضافہ ہوا تھا۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر اینڈریو ڈیلین کا کہنا تھا کہ انسانوں میں بھی موٹاپے کے شکار افراد کےان خلیات جو سونگھنے کی صلاحیت کیلئے کام کرتے ہیں کی نشوونما صرف 6ماہ کے لیے روک دی جائے تو موٹاپے سے چھٹکارہ انتہائی آسانی سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…