وزن میں حیران کن حد تک کمی کیلئے بس یہ ایک چیز پئیں اور پھر اس کا اثر دیکھیں

7  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں چائے تو ہر ایک کو پسند ہے مگر وہ صحت کے لیے اسی وقت فائدہ مند ہوتی ہے جب اس میں دودھ کو شامل نہ کیا جائے۔ یہ دعویٰ امریکا  ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔طبی جریدے یورپین جرنل آف نیوٹریشن میں شائعہونے والی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ سیاہ چائے جسمانی وزن میں کمی کے ساتھ ساتھ دیگر طبی فوائد کا باعث بنتی ہے۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ  سیاہ چائے معدے میں موجود بیکٹریا میں تبدیلی لاکر جسمانی صحت کو بہتر بنانے میں مدد دے سکتی ہے۔اس تحقیق کے دوران چوہوں کو یہ مشروب پلایا گیا جس کے نتیجے میں معدے میں موجود بیکٹریا میں تبدیلی آئی جس سے جگر میں توانائی کا میٹابولزم بھی تبدیل ہوا۔ تحقیق میں یہ دریافت کیا گیا کہ سیاہ اور سبز چائے آنتوں میں موجود بیکٹریا کی شرح بدلنے کا باعث بنتی ہے اور موٹاپے کا باعث بننے والے بیکٹریا کی تعداد کم جبکہ جسم پتلا رکھنے بیکٹریا کی بڑھتی ہے۔محققین نے کہا کہ یہ تو پہلے یہ معلوم تھا کہ سبز چائے کے اجزاءطبی فوائد کے حوالے سے بہت زیادہ فائدہ مند ہوتے ہیں کیونکہ اس میں موجود کیمیکلز خون اور ٹشوز میں جذب ہوتے ہیں۔ مگر اب معلوم ہوا کہ سیاہ چائے بھی انسانوں میں جسمانی وزن میں کمی اور اچھی صحت میں کردار ادا کرسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…