چکن پاکس ایک متعدی مرض ، جس کا طب ِیونانی میں علاج موجود ہے ‘حکماء

23  مئی‬‮  2017

لاہور ( این این آئی ) چکن پاکس (لاکڑا کاککڑا )ایک متعدی مرض ہے جس سے جسم پر کھجلی اور سرخ رنگ کے نشان پڑجاتے ہیں یہ مرض متاثرہ شخص کے کھانسنے ،چھینکنے یا کھانے پینے والی چیزوں سے دوسروں میں منتقل ہو جاتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار حکیم محمداحمد سلیمی (چیئرمین امتحانی کمیٹی نیشنل کونسل فار طب ) حکیم محمد افضل میو،حکیم امجد وحید بھٹی ،حکیم حامد محمود ،حکیم احمد حسن نوری حکیم طاہر خاں ،حکیم طاہر نذیر،حکیم عبدالرزاق ربانی ،حکیم محمد فیصل طاہر صدیقی ،حکیم محمد ابوبکر ،حکیم سردار چرن سنگھ آزاد ،حکیم ڈاکٹر عمر فاروق گوندل اور سکندر حیات زاہد نے پاکستان طبی کانفرنس لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام چکن پاکس لاکڑا کاکڑا کے موضوع پر منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے بتایا کہ چکن پاکس لاکڑا کاکڑا کی علامات میں جلد پر سرخ دانے ،تیز بخار ،سر درد ،تھکن کا احساس اور بھوک کا نہ لگنا شامل ہیں متاثرہ شخص سے بچاؤ کیلئے اس کے برتن ،بستر وغیرہ الگ کر دیں مریض کے زیر استعمال اشیاء ،لباس اچھی طرح دھوئیں مریض کے ساتھ دوسرے بچوں کے میل جول میں احتیاط برتیں ،مریض پبلک مقامات پر جانے سے خود اجتناب کرے ایسے مریض فوری طور پر حکیم یا ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔انہوں نے بتایا کہ طب یونانی طریقہ علاج میں لاکڑا کاکڑا کا کامیاب علاج موجود ہے انہوں نے مشورہ دیا کہ انجیر،خوبکلاں اور منقہ کا قہوہ لاکڑا کاکڑا کے مریض کیلئے نہایت مفید ثابت ہو تا ہے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…