نیم گرم پانی میں لیموں نچوڑنے کے صحت پر حیرت انگیز اثرات

26  مارچ‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لیموں روزانہ صبح نہار منہ نیم گرم پانی میں لیموں نچوڑ کر پینے کی عادت ڈالیں اس سے آپ کی صحت پر حیرت انگیز اثرات مرتب ہوں گے۔ماہرین کے مطابق

لیموں کے رس میں وٹامن بی، وٹامن سی، پوٹاشیم اور کاربوہائیڈریٹس کے علاوہ صحت بخش روغنیات بھی شامل ہوتے ہیں جب کہ لیموں کا رس ایک قدرتی اینٹی آکسیڈینٹ کا کام بھی کرتا ہے۔
اس کے چند فوائد درج ذیل ہیں:
شوگر :
دوسرے رس دار پھلوں کی طرح لیموں میں بھی ’’پیکٹن‘‘ نامی ایک مادّہ پایا جاتا ہے جو بھوک کے احساس کو قابو میں رکھتا ہے جب کہ دوسری طرف لیموں پانی کا استعمال ہاضمے کو بہتر بنانے کے علاوہ پتّے سے صفراوی رس (بائل جوس) کے اخراج میں بھی اضافہ کرتا ہے۔ اس طرح نہ صرف جسم میں چکنائی جمع ہونے نہیں پاتی بلکہ خون میں شکر کی مقدار بھی کنٹرول میں رہتی ہے جو ذیابیطس کے مریضوں کیلیے نیک شگون ہے۔
زکام:
لیموں کے رس میں وٹامن سی وافر موجود ہوتا ہے جو قدرتی اینٹی آکسیڈینٹ کا کام بھی کرتا ہے جب کہ اس میں جراثیم کش خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔ اسی وجہ سے زکام اور سردی کے علاج میں بھی نیم گرم پانی کے ساتھ لیموں کے رس کا استعمال بے حد فائدہ مند رہتا ہے۔
گردے کی پتھری:
لیموں کے رس میں شامل پوٹاشیم گردے کی پتھری بننے سے روکتا ہے اور اس کے اجزاء کو سٹرک ایسڈ میں حل کرکے پیشاب کے راستے جسم سے نکال باہر کردیتا ہے۔
صحت مند ناخن:
نیم گرم لیموں پانی کے روزانہ صبح سویرے استعمال سے نہ صرف ناخنوں کی نشوونما بہتر ہوتی ہے اور وہ سیدھے بڑھتے ہیں بلکہ ناخنوں کی جڑوں میں موجود سفید نشانات بھی کم ہوجاتے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…