پانی نہ پینے کے نقصانات اورجسم میں کمی کی نشانیاں

6  فروری‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ آپ کئی کئی گھنٹے کام میں مصروف رہنے کی وجہ سے پانی پینا بھول جاتے ہیں جو صحت کیلئے بہت نقصان دہ بھی ہوتا ہے کیونکہ جسم کو اس سیال کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ اپنے افعال مناسب طریقے سے جاری رکھ سکے جبکہ توانائی اور توازن بھی اس کی مدد سے ہی ممکن ہوتا ہے۔موسم چاہئے سردی کا ہویا گرمی کا مگر مناسب مقدارمیں پانی کی ضرورت جسم کو ہر وقت ہوتی ہے جس کی وجہ سے کمی کی صورت میں ٓپ کو مختلف مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔چند ایسی علامات جو صرف پانی کے چند گلاس پانی پینے سے دور کی جاسکتی ہیں ،وہ یہہے۔۔۔۔

سانس کی بو:
سانس کی بو کو پیاز اور لہسن کھانے پر ذمہ دار قرار نہیں دیا جاسکتا کیونکہ منہ کی واحد وجہ یہ اشیاء نہیں ،در حقیقت پانی منہ میں جاکر کعاب دہن کو بو پیدا نہیں کرنے دیتا،تو اگر آپ پانی کی کمی کا شکار ہے تو سانس کی بو کا سامناضرور ہوگا۔ایک تحقیق کے مطابق منہ زیادہ دیر تک خشک رہنے تو منہ میں موجود بیکٹریابدبو دار ہو جاتے ہیں جو سانس میں بو کا باعث بنتے ہیں۔بروقت سردرد رہنا:اگرآپ کے سر میں اکثر سردردرہتا ہے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہو رہے ہیں ،ایسا ہونے پر درد کم کرنے والی ادویات کھانے کے بجائے دو گلاس پانی پی کر انتظار کریں کیونکہ ہو سکتاہے کہ ایسا کرنے سے آپ کے سرکا درد دور ہو جائے۔گہرے زرد رنگ کاپیشاب:پانی کی کمی کی ایک نشانی پیشاب کی رنگت کاگہرا زرد ہوجانا ہے۔ اگر وہ بہت زیادہ پیلے رنگ کا ہے تو یہ واضح ہے کہ آپ کے جسم میں پانی کی کمی واقع ہو گئی ہے۔بروقت تھکاوٹ:مناسب نیند کے باوجود اگر آپ دن بھر تھکاوٹ کا شکار رہتے ہیں تو اس کی وجہ ڈی ہائیڈریشن ہو سکتی ہے،جسم میں پانی کی مناسب مقدار حصوں کو چوکنا رکھتی ہے اور توانائی بھی فراہم کرتی ہے، تو اگر آپ سستی محسوس کر رہے ہیں تو پانی پی لیں۔خشک جلد اور جھریاں:اگر آپ کی جلد خشک اور جھریوں کا شکار ہو رہی ہے تواس کا مطلب ہے کہ جسم پانی کی طلب کر رہا ہے جو کہ جلد کو روشن اور صحت مند رکھتا ہے ،جب جسم میں پانی کی کمی ہوتی ہے تو وہ خشک ہونے لگتے ہیں۔خاص طور پر سردیوں کے موسم میں اور یہ ضروری نہیں کے اچھی جلد کیلئے مناسب مقدار میں پانی کا استعمال کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…