گرم مشروبات پینے سے کونسی بڑی خطرناک بیماری لگ سکتی ہے؟ ماہرین نے آگاہ کر دیا

  منگل‬‮ 10 جنوری‬‮ 2017  |  6:00

کراچی(این این آئی)گرم مشروبات پینے سے کونسی بڑی خطرناک بیماری لگ سکتی ہے؟ ماہرین نے آگاہ کر دیا .سردموسم میں گرماگرم چائے، کافی یا سوپ پینے کا اپنا مزہ ہے لیکن خیال رہے کہ یہ مشروبات انتہائی گرم گرم استعمال نہ کیے جائیں کیونکہ عالمی ادارہ صحت کی نئی تحقیق کے مطابق انتہائی گرم مشروبات کا استعمال کینسرجیسے موذی مرض میں مبتلا کر سکتا ہے۔ انٹرنیشنل ایجنسی فارریسرچ آن کینسر میں 10 ممالک کے 23سائنسدانوں کے انتہائی گرم مشروبات اور ان کے کینسرسے تعلق کے بارے میں تقریبا ایک ہزار تحقیق کا جائزہ لیا گیا۔جس کے بعد سائنسدانوں نے نتیجہ اخذ

کیا کہ انتہائی گرم مشروبات کے استعمال سے کھانے کی نالی کے نازک خلیوں کو نقصان پہنچتا ہے جو آگے چل کر کینسر کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

روزانہ کی دس بڑی خبریں بذریعہ ای میل حاصل کریں

بذریعہ ای میل آپ کو دس بڑی خبروں کے ساتھ ساتھ کرنسی اور سونے کے ریٹس بھی بھیجے جائیں گے۔