زبردست خوشخبری۔۔ انتہائی خطرناک بیماری کی دوا ئی دریافت۔۔ عالمی ادارے نے بھی تصدیق کر دی

8  ستمبر‬‮  2016

میری لینڈ(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے کینسر کی نئی اور مؤثر ترین دوا استعمال کرنے کی منظوری انتہائی کم وقت میں دے دی جس پر عالمی طبّی حلقے حیرت میں مبتلا ہیں۔ادویہ سازی میں عام طور پر یہ کہا جاتا ہے کہ کسی نئی دوا کے دریافت ہونے سے لے کر اس کی منظوری تک میں کم و بیش 10 سال کا عرصہ اور 80 کروڑ ڈالر خرچ ہوتے ہیں جب کہ کسی بھی نئی دوا یا طریقہ علاج کو منظور کرنے میں ایف ڈی اے بہت وقت لے لیتا ہے لیکن اس ادارے نے کینسر کی نئی دوا کو غیرمعمولی طور پر بہت کم وقت میں منظور کرلیا ہے۔وینیٹوکلاکس (Venetoclax) نامی یہ دوا آسٹریلیا میں طویل تحقیق کے بعد تیار کی گئی ہے جو کینسر کی ایک خاص قسم ’’سی ایل ایل‘‘ (کرونک لمفوٹک لیوکیمیا) کے علاج میں استعمال کی جاتی ہے۔ آسان الفاظ میں یوں سمجھ لیجئے کہ ’’سی ایل ایل‘‘ خون اور ہڈیوں کے گودے میں ہونے والے کینسر کی ایک قسم ہے جو خاصی عام ہے۔وینیٹوکلاکس کی طبّی آزمائشیں امریکا، کینیڈا، برطانیہ، جرمنی، پولینڈ اور آسٹریلیا کے 31 تحقیقی مراکز میں گزشتہ چند سال سے جاری تھیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…