ترش پھل ،ماہرین صحت نے خطرے کی گھنٹی بجادی

3  ستمبر‬‮  2015

لندن(نیوزڈیسک)ترش پھل ،ماہرین صحت نے خطرے کی گھنٹی بجادی، ترش پھل اور انکے جوس جہاں مزے دار ہو تے ہیں وہیں زکام وغیرہ کی روک تھام کے لیے ترش پھلوں کی افادیت سے سب ہی اچھی طرح آگاہ ہیں لیکن جدید تحقیق کے مطابق ترش پھلوں کا مسلسل استعمال جلد کے مہلک ترین کینسر میلانوما کے خطرے میں اضافہ کرتا ہے۔کینسرسے متعلق بین الاقوامی جریدے ”کلینکل اونکولوجی جرنل“ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق امریکا کی براو¿ن یونیورسٹی کے شعبہ ڈرماٹولوجی سے منسلک ماہرین نے 1984 سے 2010 کے درمیان ایک لاکھ 5 ہزار سے زائد افراد کی روز مرہ معمولات اوران کی غذا کا تجزیہ کیا۔ تحقیق کے دوران یہ انکشاف سامنے آیا کہ وہ لوگ جو سنترے یا چکوترے کوغیر ضروری طورپراپنی غذا میں بہت زیادہ شامل رکھتے ہیں، انھیں سورج کی روشنی میں طویل وقت گزارنے سے گریزکرنا چاہیئے کیونکہ ایسا کرنے سے ان میں جلد کے موذی کینسرمیلانوما میں مبتلا ہونے کے خطرات 36 فی صد تک بڑھ جاتے ہیں۔تحقیق میں شامل سائنسدان شاوائے وو کا کہنا ہے کہ ترش پھلوں کا یہ اثر ان میں موجود ممکنہ طورپر’فیوروکیومرنس’ نامی زہریلے نامیاتی مرکبات کی وجہ سے تھا،جوجلد کو سورج کے لیے اورخاص طور پربالائے بنفشی شعاو¿ں کے لیے حساس بناتے ہیں، اس کے نتیجے میں چہرے کی رنگت خراب ہونے اوردھوپ سے جلد کے جھلسنے کے خطرے میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس کے باوجود ہم اس وقت ہم لوگوں کو ترش پھلوں کے استعمال میں کمی کرنے کا مشورہ نہیں دیں گے لیکن جو لوگ اکثر سنترے کا جوس پیتے اور چکوترا کھاتے ہیں انھیں سورج کی روشنی میں طویل وقت گزارنے سےگریز کرنا چاہیئے اور وہ اپنی غذا میں پھل اور جوس کے ایک سے زیادہ ذرائع کا استعمال کریں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…