چھالوں کا فوری اور موثر علاج کیسے کیا جائے ؟آسان طریقہ جانئے

1  جولائی  2015

لاہور(نیوزڈیسک) جسم پر چھالے اس وقت نمودار ہوتے ہیں جب اوپر کی جلد پر کوئی گرم چیز لگ جائے،کوئی تیز چیز چھو جائے،الرجی ہوجائے یا کیمیکل کا ردعمل ہوجائے۔اگر کوئی گرم مائع یا ٹھوس شے ہماری جلد کو لگ جائے تو ایک ایسا دانہ نمودار ہوتا ہے جس میں پانی بھر جاتا ہے۔آئیے آپ کو خطرناک چھالوں کے علاج کا طریقہ بتاتے ہیں۔
چھالے کے سائز کے مطابق ایک کپڑے کا صاف ستھرا ٹکڑا کاٹ لیں۔اگر چھالا ایسی جگہ بنا ہے جیسے پاں یا ہاتھ کے جوڑوں پر تو نرم کپڑا بھی ساتھ استعمال کریں۔اگر چھالا چھوٹا ہوتو اسے پھوڑ کر اس میں سے مواد باہر نکال دیں اور پھر ایک سٹرلائز کپڑے کے ساتھ اسے ڈھانپ لیں۔کوشش کریں کہ اس چھالے کو جراثیموں سے مکمل بچایا جائے تاکہ انفیکشن سے بچے رہیں۔آپ چاہیں تو اسے دھونے کے لئے پرآکسائیڈ کا استعمال کرسکتے ہیں۔کوشش کریں کہ چھالے کو پھوڑا نہ جائے اور اگر بوقت ضرورت پھوڑنا پڑے تو مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھیں۔
*اپنے ہاتھوں اور متاثرہ جگہ کو صاف پانی سے دھوئیں۔
*چاند رات یا چودہویں کے چاند کی رات کو چھالے کو پھوڑنے سے پرہیز کریں۔
*چھالے کے اندر سے نکلنے والے مواد کو کسی صاف کپڑے سے صاف کریں۔
*اگر دبانے سے چھالا نہ پھوٹے تو کسی سٹرلائیزڈ سوئی کا استعمال کریں۔کسی بھی سوئی کی نوک کو آگ پر تب تک گرم کریں جب تک وہ سرخ نہ ہوجائے اور اس کی مدد سے چھالے کو پھوڑ لیں۔
*جب چھالہ خشک ہوجائے اور تمام پانی نکل جائے تو کوئی انٹی بائیوٹک آئنٹ منٹ لگاکر متاثرہ جگہ کو بینڈ ایج سے ڈھانپ دیں۔
*کبھی بھی چھالے کی جلد کو نہ اتاریں بلکہ اسے رہنے دیں کہ یہ زخم کو مندمل کرنے میں مدد دے گا۔
*اگر زخم میں انفیکشن ہونے لگے تو ساتھ انٹی بائیوٹک ادویات بھی استعمال کریں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…