یہ ذوالفقار مرزا کا ڈبل اے کیا ہے جس سے ان کا جھگڑا ہے،جاننے کیلئے کلک کریں

21  فروری‬‮  2015

کراچی۔۔۔۔سندھ کے سابق وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا کہنا ہے کہ اگر سچ اور حق کی بات کرنے پر انہیں پارٹی سے نکال دیا جاتا ہے تو اس عمل سے نکالنے والوں کی سوچ اور سمجھ کی عکاسی ہوتی ہے۔بی بی سی سے گفتگو میں سابق صوبائی وزیرداخلہ ذوالفقار مرزا نے کہا کہ انھوں نے جو الزامات عائد کیے تھے پارٹی قیادت کو ان کی تحقیقات کرنی چاہیے تھی۔ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سندھ کی گزشتہ حکومت میں وزیر داخلہ رہے اور انھوں نے ایم کیو ایم پر سخت موقف اختیار کیا تھا۔وہ 2011 میں ایک پریس کانفرنس کے ذریعے وزرات اور اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہوگئے تھے، پارٹی قیادت پر الزامات کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے دو روز قبل ہی ان سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔پاکستان کے میڈیا میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی لندن روانگی سے قبل یہ خبریں بھی منظر عام پر آئیں تھیں کہ وہ وہاں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلال بھٹو سے ملاقات کریں گے، بی بی سی لندن سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر مرزا کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو سے ان کی ملاقات نہیں ہوئی اور نہ ہی انھوں نے کوئی سنجیدہ کوشش کی ہے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اگر وہ کوشش بھی کریں تو بلاول کے گرد جو سرکل ہے جو ان کے دوست آصف علی زرداری کا دیا ہوا ہے ملاقات کی اجازت نہیں دے گا۔کراچی میں دو روز قبل صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام نے پریس کانفرنس میں الزام عائد کیا تھا کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزانے بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کی تھی۔
جنگ میں تنہا

مخدوم امین فہیم سے کوئی رابطہ نہیں ہوا اور یہ جنگ اکیلے لڑ رہا ہوں۔بینظیر بھٹو سے شادی کی سوچ آنے سے پہلے آصف سے دوستی ہوئی تھی ان دنوں یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ ڈاکٹر بنوں گا یا آصف کی شادی بینظیر کے ساتھ ہوگی اور وہ ایک دم راکٹ پر بیٹھ کر آسمان چھونے لگیں گے
ذولفقار مرز
ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ ان کی ابھی خود ساختہ زبان بندی جاری تھی ان دنوں ہی بلاول باہر گئے تھے اس وقت یہ تمام معاملات سامنے آئے تھے اور یہ بات انھوں نے نہیں گھڑی بلکہ پوری دنیا ان اختلافات کی بات کہہ رہی تھی اور ساتھ میں قائم علی شاہ اور فریال ٹالپور کے علاوہ آصف زرداری بھی وضاحت کر رہے تھے۔’اب کسی والد کو اپنے فرمانبرداری بیٹے کے لیے وضاحت پیش کرنے کی کیا ضرورت ہے۔‘انھوں نے بتایا کہ لندن میں مخدوم امین فہیم سے ان کا کوئی رابطہ نہیں ہوا اور یہ جنگ وہ اکیلے لڑ رہے ہیں کیونکہ جتنا وہ آصف علی زرداری کے قریب رہے ہیں اور کوئی نہیں رہا بقول ان کے بینظیر بھٹو سے شادی کی سوچ آنے سے پہلے ان کی آصف سے دوستی ہوئی تھی ان دنوں یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ وہ ڈاکٹر بنیں گے یا آصف کی شادی بینظیر کے ساتھ ہوگی اور وہ ایک دم راکٹ پر بیٹھ کر آسمان چھونے لگیں گے۔’ میری ذات اور خاندان کے کچھ اصول ہیں جو انصاف اور انسایت پر مبنی ہیں، 45 سال کی دوستی میں کبھی آصف کو نہ یا کیوں؟ نہیں کہا۔ پارٹی کے ساتھ اتنی طویل وابستگی اور قربانیاں اس لیے نہیں دیں کہ پارٹی کو دکانداری میں تبدیل کردیا جائے۔‘ذولفقار مرزا پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو میں اختلافات کے ذمہ دار ہیں۔ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ پہلے وہ ایک اے یعنی الطاف حسین سے خطرہ محسوس کرتے تھے اور اب دوسرا اے بھی ان سے ناراض ہوگیا ہے۔ اب ان کا ڈبل اے کے ساتھ جھگڑا ہے۔انھوں نے تصدیق کی کہ سندھ حکومت نے سابق صوبائی وزیر داخلہ اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی کے حوالے سے سیکیورٹی فراہم کی تھی وہ بھی واپس لے لی گئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ وہ ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کی سیاسی جدوجہد سے متاثر تھے اور اب بلاول بھٹو کی پیروی کرتے ہیں جو بھی پارٹی اور شخصیت اس سوچ کے قریب ہوگا اس کی سپورٹ کریں گے۔
ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی بیگم فہمیدہ مرزا اور بیٹا اس وقت رکن اسمبلی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ باشعور ہیں اور ان سے بہتر طرح سیاست کو سمجھتے ہیں لیکن بعض معاملات پر ان کے بھی پارٹی کی قیادت سے اختلافات موجود ہیں۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…