6 سالہ بچے کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والے سے قدرت نے انتقام لے لیا

27  جنوری‬‮  2015

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے گرین ٹاون میں چھ سالہ بچے کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے بعد قتل کرنے والا 17 سالہ مرکزی ملزم شعیب پیر کو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق پیر کو ملزم شعیب کو انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیشی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ مسلم ٹاؤن انڈر پاس کے قریب پولیس وین میں ملزم شعیب نے مبینہ طور پرپولیس اہلکار سے رائفل چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس کی فائرنگ سے وہ ہلاک ہو گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 2 جنوری کو گرین ٹاؤن میں واقع ایک مسجد سے چھ سالہ معین کی برہنہ لاش ملی تھی جسے پھندا لگا کر قتل کیا گیا تھا۔ مقتول کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں جنسی ہراسگی ثابت ہونے پر پولیس نے مسجد کے موذن سمیت سات افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کی تھی۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں مسجد کے موذن کو مقامی پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا تاہم پولیس یا کیس کی سماعت کرنے والی عدالت کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں ہو سکی تھی

پولیس کی جانب سے حراست میں لیے گئے افراد میں 17 سالہ حجام شعیب بھی شامل تھا جس نے ڈی این اے اور پولی گرافک ٹیسٹ میں الزام ثابت ہونے کے بعد تفتیشی ٹیم کے سامنے بچے کے قتل کا اعتراف کیا تھا۔

ڈی این اے رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ مسجد کے مؤذن نے بچے کا قتل سے دو روز قبل ریپ کیا تھا جب کہ اس کے قتل میں حجام ملوث ہے۔

17 سالہ شعیب مسجد کے سامنے واقع ایک حجام کی دکان میں ملازم تھا، جسے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے گزشتہ ہفتے چھ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا تھا جبکہ مؤذن سمیت دو ملزمان کو بری کر دیا گیا تھا۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…