کیا کوئی وڈیو گیم بھی کسی کی جان لے سکتی ہے؟

26  جنوری‬‮  2015

تائپے: بعض لوگ انٹرنیٹ پر گیم کھیلنے میں اس قدر کھو جاتے ہیں کہ وہ اردگرد کی دنیا سے بے خبر ہو کر گیمز کی دلکش گرافکس اور  دلچسپ کہانی کا خود کو ایک کردار سمجھنے لگتے ہیں اور بعض اوقات یہ ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوتا ہے ایسا ہی کچھ ہوا تائیوان میں جہاں ایک شخص تین دن تک گیم کھیلنے میں اس قدر مگن رہا کہ کسی کو پتہ ہی نہ چلا کہ کب وہ جان کی بازی ہار گیا۔

چینی میڈیا اور پولیس کے مطابق تائیوان کے شہر کاوہوسیونگ میں  32 سال کا شخص 24 گھنٹے کھلے رہنے والے انٹرنیٹ کیفے میں کھیل میں اتنا مگن ہوگیا کہ اسے دن اور رات کا اندازہ ہی نہ ہوا اور وہ مسلسل 3 دن تک گیم کھیلتا رہا جب چوتھے دن کیفے کے ملازم نے اسے میز پر جھکے دیکھا تو اس نے اسے آواز دی اور جواب نہ ملنے پر اسے اٹھانے کی کوشش کی تو وہ اٹھ نہ سکا جس کے بعد اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں  ڈاکٹر نے بتایا کہ دل کا دورہ پڑنے سے اس کی موت واقع ہوچکی ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ مرنے والا شخص اپنا وقت زیادہ تر انٹرنیٹ کیفے میں گیم کھیلنے میں گزارتا تھا اور 3 دن تک مسلسل جاگنے کی وجہ سے اسے دل کا دورہ پڑا۔

انٹرنیٹ کیفے ملازمین کا کہنا تھا کہ مرنے والا شخص کیفے میں آکر کئی کئی گھنٹے گیم کھیلتا اور جب تھک جاتا تو اکثر اپنا سر میز پر رکھ کر بیٹھ جاتا تھا اور یہی وجہ تھی کہ فوری اس کی موت کا پتہ نہ چل سکا۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…