عامر خان کی 'پی کے' پر بلآخر عدالت کا فیصلہ آگیا

26  جنوری‬‮  2015

ئی دہلی: معاشرتی برائیوں پر مبنی عامر خان کی فلم ” پی کے” کے خلاف عدالت میں دائر درخواست پر دہلی ہائی کورٹ نے بھی تعجب کا اظہارکیا اور کہا کہ جس کے نزیک فلم دیکھنا گناہ ہے تو وہ نہ دیکھے۔

فلم “پی کے” کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر جسٹس جی روحانی اور جسٹس آر ایس اینڈلا پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے سماعت کے دوران کہا کہ ملک کا آئین فن کار کو معاشرتی برائیوں کی عکاسی کی اجازت دیتا ہے اور قانون اس بات کا تحفظ دیتا ہے کہ آرٹسٹ کسی بھی انداز سے معاشرے میں پائی جانے والی برائیوں کو دکھا سکتا ہے۔ ججز نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ فلم کے خلاف درخواست کا عدالت میں آنا اس بات کی جانب اشارہ کرتا ہے کہ ملک میں مذہبی عدم برداشت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ جس شخص کے نزدیک پی کے فلم دیکھنا گناہ ہے تو اسے چاہئے کہ فلم دیکھنے سے گریز کرے جب کہ فلم بین کے لئے ” پی کے” دیکھنا اس کا اپنا انتخاب ہے۔

واضح رہے کہ عامر خان کی فلم “پی کے” 19 دسمبر کو ریلیز کی گئی جس کے بعد سے ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے فلم کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے کئے جارہے ہیں جب کہ فلم کو ہندو مذہب کے خلاف قرار دیتے ہوئے  اس کے خلاف  مختلف عدالتوں سے بھی رجوع کیا گیا ہے۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…