روس میں بلی کی حاضر دماغی نے شیر خوار بچے کی جان بچالی

17  جنوری‬‮  2015

ماسکو: دنیا کے ان ممالک میں جہاں کتوں اور بلیوں کو نہ صرف پالتو جانور کے طور پر پالا جاتا ہے بلکہ ان سے محبت بھی کی جاتی ہے تو یہ جانور بھی اس کا جواب اپنی بھر پور محبت سے ہی دیتے ہیں اور ایسا ہی ایک مظاہرہ کیا ایک بلی نے جس نے سخت سردی میں بچے کو اپنی گود میں چھپا کر نہ صرف اس کی زندگی بچالی بلکہ اپنے دل میں انسان کے بچے کے لیے مامتا کا بھی ثبوت دیا۔

روس کے علاقے ان دنوں سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں اور برف نے ملک کے اکثر علاقوں کو سفید چادر پہنا دی ہے اور روس کے ایک  شہر اوبننسک میں سخت سردی کے دوران سنگ دل والدین اپنے 3 ماہ کے بچے کوگتے کے ایک ڈبے میں ڈال کر فلیٹ کے ایک فلور پر چھوڑ کر چلے گئے جس کے کچھ ہی دیر بعد بچے نے زارو قطار رونا شروع کردیا تو اسی دوران قریب سے گزرتی ماشا کے نام سے پکارے جانے والی بلی نے بچے کے رونے کی آواز سنی جس پروہ ڈبے کی جانب لپکی اور ڈبے میں کود کر بچے کو ماں کی طرح بانہوں میں لے لیا۔

بلی کی جانب سے بچے کو گود میں لپیٹنے کے بعد اسے گرماہٹ ملنا شروع ہوگئی جس پر بچہ سوگیا اور بلی وہیں بیٹھی رہی جبکہ اس دوران ایک  دلچسپ بات یہ بھی ہوئی کہ بلی نے بچے کے والدین کو متوجہ کرنے کے لیے اونچی آواز سے چیخنا شروع کردیا اور بالآخر بلی کی یہ کوشش رنگ لے آئی اور ایک خاتون اس آواز سن کر یہ سوچتے ہوئے ادھر لپکی کہ بلی کو سردی لگ رہی ہے اور اسے اندر کسی گرم جگہ بٹھا دینا چاہئے لیکن جب وہ وہاں پہنچی تو اس منظر نے خاتون کو حیران کردیا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ جب وہ ماشا نامی بلی کے قریب پہنچی تو اس نے دیکھا کہ ڈبے میں ایک بچہ سورہا ہے اور بلی اس کے ساتھ بیٹھی ہوئی ہے یہ دیکھ کر اس نے فوری طور پر پولیس کو فون کیا اور بچے کو اسپتال لے جایا گیا جبکہ بلی پریشان ہوکر کار کے پیچھے بھاگنے لگی کہ بچے کو کہاں لے جایا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ بچہ صاف ستھرے لباس میں تھا جبکہ اس کے پاس کافی مقدار میں دودھ اور کئی نیپیز موجود تھیں جس کا مطلب ہے کہ والدین جان بوجھ کر اسے یہاں چھوڑ کر گئے ہیں اس لیے والدین کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…