پشاور واقعے نےعمران کےہوش اُڑا دیے، وزیراعلیٰ کو خط لکھ ڈالا۔ کیا کچھ ہے لکھا؟

17  جنوری‬‮  2015

پشاور: چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے آرمی پبلک اسکول کے دورے کے موقع پر اضافی پروٹوکول کے سبب شدید تنقید کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے آئندہ سرکاری پروٹوکول نہ دینے کی ہدایت کی ہے۔

چیر مین تحریک انصاف عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ مجھے خیبر پختونخوا میں سرکاری پروٹوکول نہ دیا جائے اور میرے دورہ خیبر پختونخواہ کے دوران وزراء اور ارکان اسمبلی  کی گاڑیاں نہ ہوں جبکہ وزراء میرے استقبال کے بجائے اپنے کام کریں۔ عمران خان نے اپنے خط میں مزید کہا کہ  آرمی پبلک اسکول کے دورے کے موقع پر غیر ضروری وفد نے گھیر رکھا تھا لہٰذا  وی آئی پی کلچرکو ختم کرنے کے لیےحکومت کو عملی اقدامات کرنے ہوں گے کیونکہ پی ٹی آئی کا بنیادی فلسفہ وی آئی پی کلچر کے خلاف ہے اور ہمیں سادگی اپنانے کا عمل اپنے آپ سے شروع کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ  گزشتہ دنوں پشاور میں آرمی پبلک اسکول کے دورے کے موقع پر عمران خان کو وی آئی پی پروٹوکول ملا تھا جس میں 21 گاڑیاں شامل تھیں اور اس کے باعث چیرمین پی ٹی آئی کو نہ صرف میڈیا بلکہ سیاسی اور عوامی حلقوں کی جانب سے بھی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑاتھا۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…