دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کوئی غیر جانبدار نہیں رہ سکتا، وزیر اعظم

17  جنوری‬‮  2015

مدینہ منورہ….. وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے ہمدردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی اور اب دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کوئی غیر جانبدار نہیں رہ سکتا۔

سعودی عرب سے پاکستان روانگی سے قبل ایک بیان میں نواز شریف نے کہا کہ سانحہ پشاور قومی نہیں بلکہ عالمی سانحہ ہے، دہشت گردوں اور ان كے ہمدردوں كے خلاف بلاامتیاز كارروائی كی جاری ہے اور اب ان كے خلاف جنگ میں كوئی بھی غیر جانبدار نہیں رہ سكتا۔ انہوں نے كہا كہ قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لئے سیاسی اور عسکری قیادت متحد ہے اور پاکستان اور عوام کے عظیم تر مفاد میں اپنا مشن جاری رکھے ہوئے ہیں جب کہ متعلقہ اداروں کو كالعدم تنظیموں كی فنڈنگ روكنے اور فرقہ وارانہ دہشت گردی پھیلانے والی ویب سائٹس بلاک كرنے كی ہدایت كردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف سعودی فرمانروا شاہ عبد اللہ کی عیادت کے لئے 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوئے تھے تاہم عمرے کی ادائیگی کے باعث ان کے دورے میں ایک روز کی توسیع کردی گئی تھی۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…