نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی بے ساختہ رو پڑیں‘ بے رحم مناظر کی وجہ کیا بنی۔ جاننے کیلئے کلک کریں

12  دسمبر‬‮  2014

اوسلو: ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں نمائش کے دوران نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی اپنا وہ خون آلود اسکول یونیفارم دیکھ کر بے ساختہ رو پڑیں جس میں ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا۔ نوبل انعام کی تقریب کے روز اوسلو میں نمائش کا اہتمام کیا گیا تھا جس کا افتتاح ملالہ یوسفزئی اور کیلاش ستیارتھی نے کیا جبکہ اس نمائش میں نوبل انعام پانے والی دونوں شخصیات سے جڑی چیزیں رکھی گئی تھیں جس میں ملالہ یوسفزئی کا وہ اسکول یونیفارم بھی شامل تھا جسے وہ اس وقت زیب تن کی ہوئی تھیں جس وقت سوات میں ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا اور اس کے نتیجے میں ان کا یونیفارم خون آلود ہوگیا تھا۔ ملالہ یوسفزئی نمائش کے دوران جیسے ہی اپنے خون آلود یونیفارم کے قریب پہنچیں تو وہ بے ساختہ روپڑیں تاہم اس موقع پر ان کے ہمراہ کیلاش ستیارتھی نے انہیں سہارا دیا اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل بچوں اور بالخصوص لڑکیوں کی تعلیم کے لئے جدو جہد کرنے والی پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی اور چائلڈ لیبر کے خلاف کام کرنے والے بھارتی سماجی کارکن کیلاش ستیارتھی کو امن کے نوبل انعام سے نوازا گیا تھا۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…