کراچی کے گرین بس منصوبے کی بحالی میں کرپشن کا انکشاف

25  ‬‮نومبر‬‮  2014

کراچی۔۔۔۔۔شہر قائد میں پبلک ٹرانسپورٹ کی شدید کمی کے پیش نظر حکومت سندھ کی ہدایت پر گلشن حدید سے ٹاور تک گرین بسیں چلانے کا ٹھیکہ نجی کمپنی کو دیتے ہوئے دو سال سے کھڑی خراب بسوں کو قابل استعمال بنانے کیلئے محکمہ کے ایم سی کو چار کروڑ روپے جاری کئے۔ گرین بس کے ٹھیکیدار کے مطابق محکمہ کے ایم سی نے گاڑیوں کی مکمل بحالی کے بجائے محض ایک کروڑ روپے کے اخراجات سے نئی بیٹریز اور ٹائر لگا کر گاڑیاں خراب حالت میں ہی ٹھیکہ دار کے حوالے کر دیں۔ گرین بس آپریٹر کے مطابق بسیں خراب ہونے کے باعث انہیں کے ایم سی کے سرجانی ٹرمنل سے قائد آباد تک کھینچ کر لانا پڑا۔ نجی آپریٹر بسوں کی مرمت پر صرف تین ماہ کے دوران لاکھوں روپے کے خرچ کر چکے ہیں جبکہ نجی کمپنی کو معاہدے کے باوجود 36 میں سے صرف 32 بسیں فراہم کی گئیں۔ چار گرین بسیں الیکٹرانک کارڈ غائب ہو جانے کے باعث نجی آپریٹر کو تاحال نہیں دی گئیں۔ دنیا ٹی وی کی جانب سے معاملے پر متعلقہ افسران سے رابطے کی کوششں کی گئیں لیکن وہ معاملے پر اپنا موقف دینے سے گریزاں ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…