کبھی بلاول کی تقریریں تو کبھی زرداری کے بیان، پیپلز پارٹی کو آخر مشکل پڑہی گئی!۔

24  ‬‮نومبر‬‮  2014

کراچی: سندھ کی مختلف سیاسی جماعتوں نے سندھ حکومت کی ناقص کارکردگی پراسے تنقید کا نشانہ بتائے ہوئے صوبے میں ایک نیا اتحاد بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کی رہائش گاہ پر مختلف سیاسی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں الہیٰ بخش سومرو،غوث علی شاہ، لیاقت جتوئی اور مسلم لیگ فنکشنل کے صوبائی صدر پیر صدرالدین راشدی نے شرکت کی، اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ارباب غلام رحیم کا کہنا تھا کہ سندھ میں ڈاکوؤں کا راج ہے، موجودہ حکومت نے تھر میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کرایا جب کہ صوبے میں کرپشن عروج پر ہے اور جس کا جی چاہتا ہے زمینوں پر قبضہ کرلیتا ہے۔

اس موقع پر لیاقت جتوئی کا کہنا تھا کہ سندھ کے حکمرانوں نے عوام کے ساتھ جو کیا وہ سب کے سامنے ہے، صوبے کے عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں لیکن وزیر اعلیٰ  قائم علی شاہ کی سندھ کی ترقی کے حوالے سے دعوے  سمجھ سے بالاتر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی عوام دشمن پالیسی سے مجبور ہوکر نیا اتحاد بنانا پڑا۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…