انسانی حقوق کے علمبردارامریکہ میں پولیس نے کھیل کے میدان میں 12 سالہ بچے کو ہلاک کردیا۔

24  ‬‮نومبر‬‮  2014

کلیولینڈ: امریکی ریاست اوہایو میں پولیس اہلکاروں نے کھیل کے میدان میں نقلی بندوق لے کر آنے والے 12 سالہ بچے کو گولی مارکر ہلاک کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست اوہایو کے شہر کلیولینڈ میں تمیر رائس نامی 12 سالہ بچہ نقلی بندوق لے کر کھیل میں ایک میدان میں آگیا اور وہاں موجود لوگوں کو ڈرانے لگا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کے دو اہلکار وہاں پہنچے اور انہوں نے بچے کو ہاتھ اٹھانے کا حکم دیا ، اسی اثنا میں بچے نے اپنی پتلون میں پھنسائی بندوق کو نکالنے کی کوشش کی جس پر پولیس اہلکاروں نے گولی چلادی، فائرنگ سے تمیر رائس شدید زخمی ہوگیا ، اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

کلیولینڈ پولیس کے نائب سربراہ ایڈ ٹومبا کے مطابق  بچے کے پاس نقلی ’ ایئرسوفٹ‘ بندوق تھی جو کہ ایک نیم خودکار پستول کی مانند دکھائی دے رہی تھی۔ بچے نے نہ تو کسی کو کوئی دھمکی دی تھی اور نہ ہی پولیس افسران پر بندوق تانی تھی۔ اس کے باوجود پولیس کی جانب سے فائرنگ کرنے کی وجوہات کے بارے میں جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور دونوں پولیس افسران کو تفتیش مکمل ہونے تک چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…