اب 30 نومبر کو کیا ہوگا؟

19  ‬‮نومبر‬‮  2014

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابی دھاندلی کے خلاف 30 نومبر کو آئین کے دائرے میں پُرامن احتجاج کریں گے لیکن اگر اس دوران حکومت کی جانب سے کسی قسم کو رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تو مقابلہ کریں گے۔

اسلام آباد میں آزادی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پرامن احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے جو ہمیں آئین دیتا ہے وزیر داخلہ چودری نثار نہیں اور وزیر داخلہ کو بتانا چاہتے ہیں جب تک انصاف نہیں ملے گا ہم یہاں سے نہیں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں تاریخی دھاندلی ہوئی جس کے خلاف 30 نومبر کو آئین کے دائرے میں پُرامن احتجاج کریں گے لیکن اگر اس دوران کسی قسم کو رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تو مقابلہ کریں گے، اگر حکومت نے پورا زور لگا کر لوگوں کو اسلام آباد آنے سے روکا تو ہم اگلی اتوار آجائین گے اور اگر ہمیں جیل میں ڈال دیا گیا تو جیلوں سے آکر پھر جلسہ کریں گے۔

اس سے قبل عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کے ارکان اور عہدیداران کا اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بڑا انسان وہ ہوتا ہے جو اپنی انا پر قابو پاتا ہے، جو انسان اپنے ذات سے ہٹ کر دوسروں کے لئے سوچتا ہے اللہ اسے عزت دیتا ہے، نیا پاکستان اب زیادہ دور نہیں کیوں کہ قوم پرانے نظام اور پرانی شکلوں سے تنگ آچکی ہے اور عوام سے فنڈز ملنے سے یقین ہوگیا کہ تبدیلی آ نہیں رہی بلکہ آگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی جس پر انصاف لینے کے لئے ہم نے ہر دروازہ کھٹکھٹایا لیکن ہمیں انصاف نہیں ملا، ہم نے 4 حلقے کھولنے کی بات کی لیکن ہماری بات نہیں مانی گئی کیونکہ حکومت کو ڈر تھا کہ اگر حلقے کھولے تو لوگوں کو سب پتا چل جائے گا۔

تحریک انصاف کے چیرمین کا کہنا تھا کہ 30 نومبر کو عوام کی بڑی تعداد اسلام آباد پہنچے گی کیونکہ لوگوں نے اس نظام کو تسلیم نہ کرنے کا  فیصلہ کرلیا ہے، 30 نومبر کو ہمارا سب سے بڑا امتحان ہوگا، حکومت 30 نومبر کے جلسے کو روکنے کی کوشش کرے گی لیکن کارکنان یہ سوچ لیں 30 نومبر کو وہ اپنے لئے نہیں بلکہ ملک کے لئے نکل رہے ہیں اور جب تک ہم اس نظام کے خلاف کھڑے نہیں ہوں گے نظام نہیں بدلے گا، لاڑکانہ کا جلسہ تاریخی جلسہ ہوگا اور قوم دیکھے گی سندھ میں کیا ہونے والا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے حکومت ایک اور سال رہ جائے لیکن ہم ناانصافی کے خلاف کھڑے نہ ہوئے تو حکومت دھاندلی کرکے 5 سال بھی پورے کرلے گی کیونکہ پاکستان میں انصاف کا نظام صرف طاقتور کا ساتھ دیتا ہے۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…